• 2 مئی, 2025

ایک سبق آموزبات

جنازے میں شرکت

جنازے کے پیچھے جانے کا عمل ایساہے جو ہم سب کرتے ہیں۔ شاید ہی کوئی شخص ہو گا جو کبھی بھی جنازے کے پیچھے نہ گیا ہو بلکہ ہر شخص کو اس عمل سے سابقہ پڑتاہے لیکن یہ عمل بھی اب ایک رسم اور خانہ پوری بن کر رہ گیا ہے۔بعض اوقات جنازہ میں شرکت کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ شرکت نہ کی تو لوگ ناراض ہو جائیں گے۔ یہ نیت اور مقصد غلط ہے۔ جنازہ میں شرکت کرتے وقت نیت درست کرلیں۔ یہ نیت ہونی چاہئے کہ میں مسلمان کا حق ادا کرنے کے لئے شرکت کر رہا ہوں اور جنازہ کے پیچھے چلنا چونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور آپ کا حکم ہے اس لئے میں اتباع کر رہا ہوں۔ اس نیت سے جب شرکت ہوگی تو ان شاء اللّٰہ تعالیٰ یہ عمل بڑے اجر اور ثواب کا موجب ہوگا۔ ان شاء اللّٰہ

(مرسلہ: محمد عمر تماپوری۔انڈیا)

پچھلا پڑھیں

ٹبورا، تنزانیہ میں پہلی مسجد کی تعمیر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 دسمبر 2022