• 29 اپریل, 2024

کتاب ہومیو پیتھی علاج بالمثل (قسط 3)

کتاب ہومیو پیتھی علاج بالمثل
از حضرت خلیفۃ المسیح الرَّابع رحمہ اللہ سے پیش کردہ
روز مرہ کام آنے والے مجرب نسخے
قسط 3

نزلہ، زکام، بخار

روز مرہ کے تجربہ سے یہ بات ثابت ہے کہ اگر نزلہ زکام کا آغاز میں ہی موٴثر علاج کیا جائے تو خدا کے فضل سے نزلہ کے نتیجے میں ہونے والی خطر ناک پیچید گیوں سے بچا جاسکتا ہے۔ جونہی ناک کے اندر سردی کا احساس ہو فوراً کیمفر (Camphor) بہت چھو ٹی طاقت یا 30 طاقت میں دینی چاہئے یا پھر ایکو نائٹ (Aconite) جس طاقت میں بھی میسر ہو، دے دیں۔ ایک ہزار طاقت میں بھی خدا کے فضل سے بہت اچھا اثر دکھاتی ہے۔ اگر چہرہ تمتما یا ہوا ہو اور دھڑکن والا سر درد ہو تو ایکونائٹ (Aconite) کے ساتھ بیلا ڈونا (Belladonna 1000) اور آرنیکا (Arnica 1000) بھی ملا لیا جائے تو یہ نسخہ بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔نصف گھنٹے کے وقفہ سے دو خوراکیں دینا کافی ہوتا ہے لیکن اگر بیماری کچھ آگے بڑھ جائے تو بیسیلینم (Bacillinum) + اور ڈفتھیر ینم (Diphtherinum)+ انفلوئینز ینم (Influenzinum 200) اور او سلو کسینم (Oscillococcinum 200) چاروں ملا کر دیں۔ تین دن روزانہ ایک یا حسبِ ضرورت دو خوراکیں دی جائیں تو نزلہ بگڑتا نہیں اور بخار اور دمہ وغیرہ میں تبدیل نہیں ہوتا۔ اگر پھر بھی مرض قابو میں نہ آئے تو علامات کا با ریک نظر سے مطالعہ کریں اور حسبِ موقعہ علاج کریں۔ اگر نزلہ کیساتھ چھینکیں بہت ہوں تو مندرجہ بالا نسخہ کے بعد نیٹرم میور (Natrum Mur 200) دیں۔ اگر اس کے باوجود بخار ہو جائے تو حسبِ ذیل ادویہ سے قابو میں لانے کی کوشش کریں۔ کالی فاس (Kali Phos) + فیرم فاس (Ferrum Phos) + کالی میور (Kali Mur)+ سلیشیا (Silicea)+ کلکیریا فلور (Calc.Flour) x 6 ملا کر استعمال کریں۔ بخار نہ اترے تو سلفر (Sulphur)+ پا ئیرو جینیم ( Pyrogenium 200) ملا کر چند دن روزانہ صبح و شام دیں ورنہ علامات کے مطابق حسبِ ذیل نسخوں سے علاج کریں۔

زکام میں پانی سی پتلی رطوبت اور سردی کی علامت جلسیمیم (Gelsemium)، سلیشیا (Silicea)، نیٹرم میور (Natrum Mur)، سو را ئینم (Psorinum) اور کالی کارب (Kali Carb) میں مشترک ہے۔ کالی کارب میں کمر کی دکھن پچھلے پہر تین چار بجے بڑ ھ جاتی ہے جبکہ نیٹر م میور میں صبح سے شام تک دن بھر رہتی ہے۔

اگر گرمی سے تکلیف بڑ ھے تو پلسٹیلا (Pulsatilla) اور ایپس (Apis) دونوں کام آ سکتی ہیں۔ دونوں میں پیاس کم اور رطوبت عموماً گاڑھی زرد رنگ کی ہوتی ہے لیکن پلسٹیلا کا مریض نرم مزاج ہو گا جبکہ ایپس کا مریض چڑ چڑا ہو گا اور عضلات میں ڈنک لگنے کی طرح کے تیز لہر دار درد ہوں گے اور پیشاب میں کمی اور گردوں میں سوزش ہو گی۔

کالی بائیکرم (Kali Bichrom) پرانے ضدی نزلہ میں مفید ہے۔ گا ڑ ھی لیس دار زرد رطوبت نکلتی ہے جس کے پیچھے ناک کی جڑ ھ میں درد ہوتا ہے۔ مادہ گاڑھا اور جڑا ہوا دھا گوں کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔

(ہومیو پیتھی علاج بالمثل۔صفحہ 819 تا 820، جدید اڈیشن جلد اول و دوئم)

جاری ہے۔

پچھلا پڑھیں

سو سال قبل کا الفضل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جنوری 2023