• 29 اپریل, 2024

محترمہ قانتہ دردکی وفات اور ان کے اوصاف

خا کسار کی والدہ مکرمہ قانتہ درد صاحبہ اہلیہ مکرم حمید حسن منور سنوری صاحب مورخہ 7 دسمبر 2022ء گلاسٹر (Gloucester) برطانیہ میں بعمر قریبا 90 سال وفات پاگئیں۔ انا للّٰہ و انا الیہ راجعون۔ آپ حضرت مولانا عبد الرحیم درد صاحب کی بیٹی اور حضرت منشی عبد اللہ سنوری صاحب کی نواسی تھیں۔ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آپ کی نماز جنازہ موٴرخہ 10 دسمبر دوپہر بارہ بجے اسلام آباد برطانیہ میں پڑھائی۔ والدہ کی خواہش تھی کہ ان کی تدفین ربوہ میں ہو۔ چنانچہ حضور انور کی اجازت سے ان کا جنازہ ربوہ لا یا گیا۔ موٴرخہ 14دسمبر 2022ء کو دوپہر ایک بجے مکرم ملک خالد مسعود صاحب قائم مقام ناظر اعلی صدر انجمن احمدیہ نے دفاتر صدر انجمن کے لان میں نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد بہشتی مقبرہ دارالفضل میں آپ کی تدفین عمل میں آٗئی۔

مکرمہ قانتہ درد صاحبہ 10 ستمبر 1933ء کو قادیان میں پیدا ہوئیں۔ پرائمری اور سیکنڈری سکول کی تعلیم قادیان سے ہی حاصل کی۔ ہجرت کے بعد لاہور آکر ایف اے کا امتحان پاس کیا اور بعد ازاں ٹیچرز ٹرینگ کا ایک کورس پاس کر کے تدریس کے شعبے سے وابستہ ہو گئیں۔ اور کئی سال تک ریاضی پڑھاتی رہیں۔ آپ کی شادی 1967ء میں مکرم حمید حسن منور سنوری صاحب کے ساتھ ہو ئی جو اپنی شادی کے وقت فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں بطور آفیسر لیہ میں متعین تھے۔ مکرمہ قانتہ درد صاحبہ 1978ء تک لیہ میں مقیم رہیں۔ بعد ازاں لا ہور منتقل ہو گئیں۔ لاہور میں آپ کو حلقہ راوی روڈ میں 1984ء تا 1989ء لجنہ اما ء اللہ میں خدمات بجا لانے کی توفیق ملی۔ اس دوران آپ سیکرٹری مال، سیکرٹری وصایا، اور حلقہ کی نائب صدر رہیں۔ لجنہ کے اجلا سات میں آپ کو قرآن کریم کا درس دینے کا بھی مو قع ملتا رہا۔ اسی طرح آپ نے اپنے تمام بچوں کو خود قرآن کریم پڑھایا۔ 2014ء سے آپ برطانیہ میں مقیم تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو تین بیٹیوں اور ایک بیٹے سے نوازا جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

  1. مکرمہ شاہدہ تنویر صاحبہ اہلیہ مکرم وسیم احمد سنوری صاحب لندن
  2. خا کسار امتہ القدوس فائزہ اہلیہ مکرم محمود احمد اشرف صاحب
  3. مکرم محمد احمد سنوری صاحب برطانیہ
  4. مکرمہ سونیا منورہ احمد صاحبہ اہلیہ مکرم نعیم احمد صاحب کا رنوال برطانیہ

احباب سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی درجات بلند فرما ئے اور ان کی اولاد کو ہمیشہ اعمال صالحہ بجا لا نے کی توفیق ملتی رہے۔ آمین

(امۃ القدوس فائزہ اہلیہ مکرم محمود احمد اشرف)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی