• 29 اپریل, 2024

فقہی کارنر

اشعار اور نظم پڑھنا

اشعار اور نظم پر سوال ہوا تو (حضرت مسیح موعودؑ نے) فرمایا:
نظم تو ہماری اس مجلس میں بھی سنائی جاتی ہے آنحضرتﷺ نے بھی ایک دفعہ ایک شخص…. خوش الحان کی تعریف سن کر اس سے چند ایک اشعار سنے پھر فرمایا کہ رَحِمَکَ اللّٰہُ یہ لفظ آپ جسے کہتے تھے وہ جلد ہی شہید ہو جاتا چنانچہ وہ بھی میدان میں جاتے ہی شہید ہو گیا۔ ایک صحابیؓ نے آنحضرتﷺ کے بعد مسجد میں شعر پڑھے۔ حضرت عمرؓ نے روکا کہ مسجد میں مت پڑھو، وہ غصہ میں آ گیا اور کہا کہ تو کون ہے کہ مجھے روکتا ہے میں نے اسی جگہ اور اسی مسجد میں آنحضرتﷺ کے سامنے اشعار پڑھے تھے اور آپ نے مجھے منع نہیں کیا۔ حضرت عمرؓ خاموش ہو گئے۔

(البدر 27؍مارچ 1903ء صفحہ74)

(مرسلہ: داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خطوط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 جنوری 2023