• 30 اپریل, 2024

اعلان ولادت

مکرم عبدالمقیت یہ اعلان بھجواتے ہیں:
اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے خاکسار کو موٴرخہ 29؍دسمبر 2022ء بروز جمعرات بیٹی کے بعد پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت نومولود کی وقف نو میں شمولیت منظور فرمائی ہے۔ بچے کا نام عرشیان احمد رکھا گیا ہے۔ نومولود عبدالشکور صاحب کا پوتا اور قمر احمد صاحب کا نواسا ہے۔

احباب جماعت سے خاکسار کی زوجہ کے لئے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں آپریشن کے بعد ہر قسم کی پیچیدگیوں سے بچائے نیز صحت والی زندگی عطا کرے۔ اللہ تعالیٰ نومولود کو بھی صحت و تندرستی والی لمبی اور فعال زندگی عطا کرے، دین و دنیا کی اعلیٰ حسنات سے نوازے، خلافت کا خادم و حقیقی واقف زندگی بنائے نیز والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور نافع الناس وجود بنائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی