• 29 اپریل, 2024

اقوام متحدہ جینیوا کے UPR سیشن میں جماعت احمدیہ کی شرکت

11؍نومبر 2022ء کو اقوام متحدہ جینیوا میں انسانی حقوق کے 41 ویں UPR سیشن کا ایک سائیڈ ایونٹ منعقد ہوا۔ اس میں انڈونیشیا میں مذہبی آزادی اور جماعت احمدیہ کے حالات حاضرہ پیش کئے گئے۔ مرکزی سطح پر منعقد کردہ ایونٹ میں سوئٹرزلینڈ کی امور خارجہ ٹیم کے علاوہ انگلستان، امریکہ اور انڈونیشیا سے ماہر قوانین کی ٹیم نے بھرپور حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بعد ازاں ماہر قوانین کی ٹیم نے مختلف سفارتکاروں کے علاوہ خاص طور پر انسانی حقوق کے صدر برائے اقوام متحدہ سے مفصل ملاقات کی جس میں جماعت احمدیہ کا تعارف، پُر امن پیغام کے علاوہ جماعت احمدیہ کو مختلف ممالک میں درپیش مسائل کا ذکر بھی کیا گیا۔ بفضل اللہ تعالیٰ اقوام متحدہ میں جماعت احمدیہ کی نمائندگی بہت مفید ثابت ہوئی۔ اللہ تعالیٰ اس کے اچھے نتائج برآمد کرے۔ آمین

(محمود الرحمن انور۔ سوئٹزرلینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

دعا کا تحفہ