نیند سے بیدار ہونے کی دعا
حضرت عبادہؓ بن الصامت بیان کرتے ہیں کہ جو شخص رات کو اچانک ہڑبڑا کر اٹھے تو یہ کلمات پڑھ کر کوئی دُعا کرے تو خدا تعالیٰ اُسے قبول فرماتا ہے۔ اس کے بعد اگر وہ وضو کر کے نماز پڑھنے کھڑا ہو تو اُسے بھی خاص قبولیت حاصل ہو گی۔
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیْرٌ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ سُبْحَانَ اللّٰہ ِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلاَ حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ ِ اَللّٰھُمَّ اغْفِرلِیْ
(بخاری کتاب الدعوات)
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ایک ہے اُس کا کوئی شریک نہیں سب بادشاہت اور تعریف اُسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے اور سب تعریف اُسی کی ہے وہ پاک ہے۔ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ سب قوت و طاقت اُسی کو حاصل ہے۔ اے اللہ! مجھے بخش دے۔
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ122)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)