• 29 اپریل, 2024

عینک

تعارف

عینک جسے چشمہ بھی کہا جاتا ہے ایسا آلہ ہے جو کانچ یا سخت پلاسٹک لینز کے بنا ہوتا ہیں۔یہ لینز ایک فریم پر چڑھا ہوتا ہے۔جو کسی شخص کی آنکھ کے آگے رکھا جاتا ہے۔عینک بصارت کی کمیوں کو دور کرنے کے لئے ہوتی ہے۔جیسا کہ پڑھنے کی عینک اور ایسی عینک جو قریبی بصارت کے لئے اور دور کی بصارت کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔حفاظتی عینک آنکھوں کے کونوں اور لینز کی حفاظت کرتی ہے۔

ایجاد

پہلی وژن ایڈ جسے ریڈنگ سٹون (Reading Stone) کہا جاتا ہے 1000 عیسویں کے لگ بھگ ایجاد ہوا تھا۔ریڈنگ سٹون ایک شیشے کا گولہ تھاجسے پڑھنے کے مواد کے اوپر رکھا گیا تھا تاکہ حروف کو بڑا کیا جاسکے۔

سب سے پہلا چشمہ

سب سے پہلا پڑھنے کے قابل چشمہ اٹلی میں 1284ء کے آس پاس ایجاد ہوا تھا۔

موجد

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سالوینو۔ڈی۔آرمیٹ (Salvino D’Armate) اس کے موجد تھے۔

چشمہ کا مقصد

عینک بینائی کے مسائل کو دور کرنے کے لئے بنائی گئی۔اگر آپ کو واضح طور پر دیکھنے میں دشواری ہو یا قریب یا دور دیکھنے میں دشواری ہو تو عینک صحیح دیکھنے میں مدد کرتی ہے۔

عینک کے فوائد

عینک نے عمر کے ساتھ ساتھ پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا۔ماضی میں معاشرے کے فعال پیداواری ارکان کو نسبتاً کم عمری میں ہی کام کرنا، لکھنا، پڑھنا اور ہنر مندانہ کاموں کے لئے اپنے ہاتھوں کا استعمال چھوڑنا پڑتا تھا۔عینک لگا کر اب یہ ارکان کام جاری رکھنے کے قابل ہوگئے۔

عینک کی ایجاد کی وجہ سے اچانک بصارت کی خرابی میں مبتلاء افراد اب نہ صرف روز مرہ کی زندگی میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں بلکہ زیادہ دیر تک مطالعہ بھی کر سکتے ہیں۔اپنے علم کو بڑھا سکتے ہیں اور پھر اسے آگے دوسروں تک منتقل کرسکتے ہیں۔

عینک صاف کرنے کا طریقہ

  1. سب سے پہلے اپنے ہاتھ دھو کر خشک کریں۔
  2. اپنے شیشوں کو نیم گرم پانی سے دھوئیں۔
  3. ہر لینز پر لوشن فری ڈش واشنگ مائع کا ایک قطرہ رکھیں پھر لینز اور فریم کے ارد گرد رگڑیں۔
  4. پھر اپنا شیشہ دوبارہ دھولیں۔
  5. اپنے شیشوں کو صاف مائیکرو فائیبر کپڑے سے خشک کریں۔

(عابد علی بھٹی)

پچھلا پڑھیں

کمپوزر حضرات سے درخواست

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 فروری 2023