• 18 اگست, 2025

ایک سبق آموزبات

خوشبو لگانے کا درست طریق

خوشبو کا استعمال سنت رسول صلی اللہ علیہ و سلم ہے۔ آنحضور صلی اللہ علیہ و سلم ایسی خوشبو کا استعمال فرماتے جس سے آپؐ کے جسم مبارک سے بھینی بھینی خوشبو آتی رہتی تھی۔

خوشبو اور اس کا استعمال بھی اپنی ذات میں ایک باب ہے جس پر بہت کچھ لکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق:

  1. خوشبو جسم کے ظاہری حصوں میں سے نرم حصوں پر لگانی چاہئے۔ جیسے گردن کے سامنے کا حصہ، کان کی پُشت میں، ہاتھوں کی کلائی وغیرہ پر۔ خوشبو لگا کر ذرا rub کر لیں۔
  2. خوشبو کا استعمال تھوڑی تعداد میں کرنا چاہئے۔
  3. خوشبو ایسے کپڑوں پر لگائی جائے جو روزمرّہ استعمال کے بعد دُھل جانے ہوتے ہیں۔
  4. خوشبو کا استعمال کوٹ، اوور کوٹ، ویسٹ کوٹ یا بُرقعہ پر نہ کیا جائے کیونکہ یہ لانڈری کے لئے کم جاتے ہیں اور کچھ عرصہ بعد یہ خوشبو بدبو میں بدل جاتی ہے۔
  5. ایک خوشبو لگانے کے بعد اس پر دوسری کوئی اور خوشبو لگانے سے اجتناب برتا جائے۔ دو یا تین خوشبوئیں مل کر ایک ملغوبہ سا بن جاتی ہیں جو بالآخر بدبو میں بدل جاتی ہیں۔
  6. اگر اگلے روز دوبارہ خوشبو لگانا محسوس ہو تو پہلے والی خوشبو کا ہی استعمال کیا جائے۔

(امبرین نعیم۔ بحرین)

پچھلا پڑھیں

ساؤتومے میں جماعت احمدیہ کی سولہویں مسجد کا افتتاح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 فروری 2023