• 28 اپریل, 2024

رپورٹ 17 روزہ تربیتی کلاس MWANZA اور GEITA ریجنز تنزانیہ

رپورٹ 17 روزہ تربیتی کلاس
MWANZA اور GEITA ریجنز تنزانیہ

ہماراریجن MWANZA خدا کے فضل سے جماعتی لحاظ سے پرانا ریجن ہے اور اکثر احباب جماعتی روایات سے واقف ہیں تاہم تربیت کی اور علم میں اضافے کی ضرورت تو ہمیشہ رہتی ہے۔خاص طور پر نئی نسل کو۔

اسی طرح ہمارا دوسرا ریجن GEITA پانچ سال پرانا ہےمگر یہاں خدا کے فضل سے ہر روزنئے لوگ جماعت کی آغوش میں آرہے ہیں۔ اکثر احباب چونکہ غیر مسلم تھے اس لیے احمدیت قبول کرنے کے بعد اسلامی تعلیمات سیکھانا اور خاص طور پر ایسے لوگ تیار کرنا جو اپنی جماعتوں میں واپس جاکر امام بن کر نمازیں اور جمعہ پڑھا سکیں بہت ضروری تھا۔

اس ضرورت کے پیش نظر مکرم امیر صاحب تنزانیہ کی ہدایات کے مطابق ان نومبائعین کو نظام جماعت سے جوڑنے کے لیے کلاسز لگائی جاتی ہیں۔ ان کلاسز کے ذریعے انصار، خدا م اور اطفال کو نماز سادہ، چند سورتیں، بنیادی دینی معلومات اور نماز جمعہ کی امامت کرانے کا طریق سکھا کر مقامی جماعتوں میں نماز اور نماز جمعہ پڑھانے کے لیے تیار کیا جا تا ہے۔ الحمد للّٰہ

حاضری

الحمد للّٰہ اس کلاس میں موانزا ریجن سے 12 اورگیٹا ریجن سے 14 انصار، خدام اور اطفال کل 26 احباب باقاعدہ شامل رہے اور باقی 34 احباب وقتاً فوقتاً شامل ہوتے رہے اس طرح کل شاملین کی تعداد 60 رہی۔ الحمد للّٰہ

قرآن کلاس

اس کلاس کو دو حصوں میں تقسیم کرکے۔13 احباب جن کو ہم نے نماز سادہ سکھا دی تھی یا ان کی غلطیاں دور کروا کر اور یہ تسلی کر کے کہ ان کو جماعت کا بنیادی تعارف ہےانہیں قرآن کریم سکھانے کے لیے یسرناالقرآن سےشروع کروایا گیا اور باقی احباب کی الگ کلاس لگائی گئی۔ بعض احباب کے لیے عربی الفاظ کی ادائیگی بہت مشکل تھی مگر ہم ایک ایک لفظ کو بعض اوقات کئی کئی دفعہ دہراتے تھے اور طلباء نے بھی خدا کے فضل سے دن رات محنت کی اور یسرنا القرآن مکمل پڑھ لیا۔ اس کے بعد قرآن کریم پڑھنا شروع کر وایا گیا۔ اس کے بعد اپنے طور پر بھی دن رات محنت کرتے رہے اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐ کی تعلیم کے مطابق کہ تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھتا اور دوسروں کو سکھاتا ہے کے ماتحت پڑھنے والے اور پڑھانے والے دونوں ہی مسلسل محنت کرتے رہے۔

طلباء کو یہ بات سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ آج آپ فرمان نبوی کے مطابق قرآن سیکھ کر بہترین ہیں اور اپنی جماعتوں میں واپس جا کر آپ سکھائیں گے تو بھی بہترین ہوں گے کیونکہ ’’خیرکم من تعلم القرآن و علمہ‘‘ اس خیال کے پیش نظرکہ طلباء ہمت نہ ہار جائیں ان کو قرآن سیکھنے کی اہمیت و برکات سے آگاہ کر کے تحریک بھی کی جاتی رہی۔

الحمد للّٰہ 9 طلباء نے قرآن کریم مکمل کر لیا۔ اس دن طلباء کی خوشی دیکھنے والی تھی اور پڑھانے والوں کی بھی۔ 4 طلباء مکمل نہ کر سکے۔

امتحان

کلاس کے آخر پر تمام شاملین کا امتحان بھی لیا گیا خاص طور پر یسرناالقرآن میں قرآن پڑھنے کے جو اصول اور قواعد بتائے گئے ہیں وہ اچھی طرح یاد کروا کر سنے گئے۔

نصاب

قرآن کلاس کے ساتھ ساتھ درج ذیل عناوین پر گفتگو کی گئی:

  1. ہستی باری تعالیٰ
  2. مذہب کی ضرورت و اہمیت
  3. احمدیت کی برکات
  4. سیرت النبیﷺ
  5. سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام
  6. خلافت
  7. نماز سادہ
  8. خطبہ جمعہ پڑھانا
  9. مالی قربانی کی برکات

تربیتی عناوین

  1. نماز باجماعت
  2. نماز جمعہ
  3. تقوی و طہارت
  4. خدمت دین کی اہمیت وغیرہ

تفریحی پروگرام

شاملین کلاس میں شوق و دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے پہیلیاں اور لطائف سنانے کا بھی وقت دیا جاتا تھا۔

سوال وجواب

تعلیم وتربیت کے لیے سوال و جواب کا پروگرام روزانہ ایک گھنٹے کا رکھا گیا تھا۔

کلاس کے دوران نماز پڑھانے کی ڈیوٹی بھی شاملین کلاس کی تھی تا کہ عملی طور پر ان کی مشق اورا صلاح ہو سکے۔

گزشتہ ماہ بننے والی ایک نئی جماعت کی نمائندگی

گزشتہ ماہ بننے والی ایک جماعت CHANIKA جو ہماری پرانی جماعتوں سے بہت زیادہ فاصلے پر ہے اور معلم صاحب کو لمبا سفر کر کے جمعہ پڑھانے جانا پڑتا تھا اگرچہ وہ سب لوگ پہلے مسلمان تھے مگر کسی کو بھی جمعہ پڑھانا نہیں آتا تھا۔ وہاں سے ایک خادم حسین جعفر صاحب نے اسی سال فارم 4 کا امتحان دیا ہے وہ کلاس میں شامل ہوئے اوراور بڑی محنت سے کلاس مین جو بھی پڑھایا گیا اسے یاد کیا اور قرآن بھی مکمل کیا اب وہ اس گاؤں میں امام الصلوٰۃ ہوں گے۔ الحمد للّٰہ

صدر جماعت جن کی عمر 61 سال تھی وہ بھی شامل ہوئے اور قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت پائی دوسری طرف ایک طفل جس کی عمر 8 سال ہے کو بھی قرآن کرم مکمل کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للّٰہ

شاملین کلاس کا اظہار خیال

مجموعی طور پر سب شاملین بہت خوش تھے اورایک بات سب کر رہے تھے کہ کلاس کا دورانیہ زیادہ ہونا چاہیئے اور یہ کہ کلاس میں شامل ہونے سے قبل ہمیں دینی معلومات نہ ہونے کے برابر تھی اب ہم نے بہت کچھ سیکھا اب ہم جب بھی کلاس ہوئی خود بھی شامل ہوں گے اور دوسروں کو بھی تحریک کریں گے کہ اس میں ضرور شامل ہوں۔

تقریب آمین

اس کلاس میں شاملیں میں سے 9 احباب جن کو قرآن کریم مکمل کرنے کی توفیق ملی۔ پروگرام کےآخر پر اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس میں تمام شاملین کو کتب انعام میں دی گئیں اور قرآن کرم مکمل کرنے والوں کو اسناد دی بھی دی گئیں۔ خاکسار نے قرآن کریم مکمل کرنے والوں سے قرآن کا کچھ حصہ سنا اور آخر پر دعا کروائی اس موقع پر خدام الاحمدیہ کی عاملہ کے ممبران اور ریجنل صدر صاحب نے بھی طلباء کو نصائح کیں۔

قرآن پڑھانے کی توفیق خاکسار کے علاوہ خاکسار کے بیٹے نعمان محمود اور معلم یاسین صاحب کو ملی۔ جن کی آمین ہوئی ان کے نام درج ذیل ہیں:

1-IDDY PETRO
2-YASIN SAIMON
3-JABIR BAKAR
4-ABID SELEMAN
5-HUSAIN JAFAR
6-RAMADHAN SAID
7-ATHUMANMASELE
8-MUHAMAD MAHDILLAH
9- IDRISSA PAUL

اللہ تعالیٰ جملہ مساعی کو قبول فرمائے۔ کارکنان اور شاملین کو علم وعمل میں بڑھاتا چلا جائے۔ آمین

(عمران محمود۔ مبلغ سلسلہ تنزانیہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 فروری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی