• 12 مئی, 2025

دعا کا تحفہ

ایک جامع دُعا

حضرت عبدا للہ بن عباسؓ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عام طور پر کی جانے والی ایک دُعا یہ بیان کی ہے:

رَبِّ اَعِنِّیْ وَلَا تُعِنْ عَلَیَّ وَانْصُرنِیْ وَلاَ تَنْصُر عَلَیَّ وَامْکُر لِیْ وَلَا تَمْکُر عَلَیَّ وَاھْدِنِیْ وَ یَسِّرِ الْھُدٰیْ لِیْ وَانْصُرْعَلٰی مَنْ بَغٰی عَلَیَّ رَبِّ اجْعَلنِیْ لَکَ شَاکِرًا لَکَ ذَاکِرًا لَکَ رَاھِبًا لَکَ مِطوَاعًا لَکَ مُخْبِتًا اِلَیْکَ اَوَّاھًا مُنِیْبًا رَبِّ تَقَبَّل تَوبَتِیْ وَاغْسِلْ حُوبَتِیْ وَاَجِبْ دَعوَتِیْ وَثَبِّتْ حُجَّتِیْ وَسَدِّدْلِسَانِیْ وَاھْدِ قَلبِیْ وَاسْلُل سَخِیْمَۃَ صَدْرِیْ

(ترمذی کتاب الدعوات )

ترجمہ:اے میرے ربّ!میری مدد کر اور میرے خلاف کسی کی مدد نہ کر میری نصرت فرما اور میرے خلاف دشمن کی نصرت نہ کرنا۔ میرے لئے تدبیر و حیلہ کر اور میرے خلاف تدبیر نہ کرنا۔ مجھے ہدایت پر قائم رکھ اور راہ ہدایت میرے لئے آسان بنا دے۔جو شخص مجھ پر زیادتی کرے اُس کے مقابل پر میری مدد فرما۔میرے ربّ مجھے اپنا شکر گزار، اپنا ذکر کرنے والا، اپنے سے ڈرنے والا، اپنا کامل اطاعت گزار، اپنی طرف جھکنے والا، اپنے حضور عاجزی کرنے والا بنا۔ اپنی طرف جھکنے والا بردبار اور نرم دل بنا۔میرے ربّ!میری توبہ قبول کر اور میرے گناہ دھو دے اور میری دُعا قبول کر لے اور میری دلیل قائم کر دے اور میری زبان کو راہ سدید پر قائم رکھ اور میرے دل کو ہدایت نصیب کر اور میرے سینے کے کینے نکال باہر کر۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ءصفحہ 137-138)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

اومے ریجن آئیوری کوسٹ میں مسجد کا سنگ بنیاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 مارچ 2023