طلبِ خیر اور دفع شر کی جامع دُعا
حضرت ابوامامہ باہلیؓ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ ؐنے ڈھیر ساری دُعائیں کی ہیں جو ہمیں یاد ہی نہیں رہیں۔آپؐ نے فرمایا کہ میں تمہیں ایک جامع دُعا سکھاتا ہوں تم یہ یاد کر لو:
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْاَلُکَ مِنْ خَیْرِ مَا سَأَ لَکَ مِنْہُ نَبِیُّکَ مُحَمَّدٌصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ،وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّمَااسْتَعَاذَ مِنْہُ نَبِیُّکَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاَنْتَ الْمُسْتَعَانُ،وَعَلَیْکَ الْبَلَاغُ۔ وَلاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِااللّٰہ
(ترمذی کتاب الدعوات )
ترجمہ:- اے اللہ!ہم تجھ سے وہ تمام خیر و بھلائی مانگتے ہیں جو تیرے نبی محمد ؐنے تجھ سے مانگی اور ہم تجھ سے ان باتوں سے پناہ چاہتے ہیں جن سے تیرے نبی محمدؐنے پناہ چاہی۔تو ہی ہے جس سے مدد چاہی جاتی ہے۔پس تیرے تک دُعا کا پہنچانا لازم ہے اور کوئی طاقت یا قوت حاصل نہیں مگر اللہ کو۔
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ءصفحہ141)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)