اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ٹوگو میں اس سال کی جماعتی سرگرمیوں کا آغازجلسہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انعقاد سے کیا گیا۔ موٴرخہ 13؍ جنوری 2023ء کو ٹوگو کی تمام جماعتوں میں خطبہ جمعہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر دیا گیا۔ اس کے بعد موٴرخہ 14؍ اور15؍ جنوری کو ٹوگو میں کل 101 جلسہ ہائے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ ان جلسوں میں کل115 جماعتوں کے 2183 افراد شامل ہوئے۔مختصر اعداد وشمار ذیل میں درج کیے جاتے ہیں۔
نمبر شمار | ریجن | جلسہ ہائے سیرت | جماعتیں | شاملین |
1 | نوچے(Notsé) | 12 | 26 | 237 |
2 | پالیمے (Kpalimé) | 16 | 16 | 211 |
3 | آتاپامے(Atakpamé) | 8 | 8 | 376 |
4 | کارا(Kara) | 50 | 50 | 903 |
5 | ساوان(Savane) | 15 | 15 | 356 |
(حافظ منور احمد قمر۔ صدر و مبلغ انچارج ٹوگو)