جماعت احمدیہ گھانا کے 88ویں جلسہ سالانہ(جنوری 2020ء) کے سلسلہ میں گھانا کے خدام کے اجتماعی وقار عمل کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ دو ماہ سے باغ احمدوینیبا میں Pomadze ,Winneba میں جلسہ کی صفائی کا کام ہو رہا ہے جس میں مجلس خدام الاحمدیہ کی ٹیمیں گھانا کے 17 زونز سے گھنٹوں وقار عمل کرتی ہیں۔ جس میں جلسہ گاہ ،رہائش گاہیں اور دیگر مقامات کی جگہوں پرجڑی بوٹیوں کی صفائی کا کام شامل ہے۔نیز مخلتف میدانوں کی مینیجمنٹ برائے جلسہ کے کام شامل ہیں۔
اسی سلسلہ کا ایک وقار عمل Accra زون کے خدام کی ٹیم نے مورخہ یکم دسمبر 2019ء کو صبح 9 بجے سے 2 بجے دوپہر تک مسلسل پانچ گھنٹے اجتماعی وقار عمل کیا جس میں 75خدام شامل ہوئے اس وقار عمل میں جلسہ گاہ کی گھاس و جڑی بوٹیوں کی کٹائی و صفائی کی اور زمین کو ہموار کیا۔
زونل مبلغ سلسلہ مکرم مولوی نعمت اللہ طائر نے بھی اس وقار عمل میں حصہ لیا۔اللہ تعالیٰ خدام الاحمدیہ گھانا کو اجر عظیم سے نوازے۔آمین
(احمد طاہر مرزا۔نمائندہ گھانا)