تاثرات۔آراء۔تجاویز
• مکرم شیخ مجاہد احمد شاستری ایڈیٹر اخبار بدر ہندی قادیان لکھتے ہیں۔
امید ہے بخیریت و عافیت ہوں گے۔ آمین
اخبار روزنامہ الفضل لندن آن لائن کے اجراءپر بہت بہت مبارک قبول فرمائیں۔اخبار الفضل کا مقام و مرتبہ نہ صرف جماعت احمدیہ میں بلکہ برصغیر ہندو پاک کی صحافتی تاریخ میں بہت بلند ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لئے یہ اعزاز بہت بہت مبارک فرمائے۔آپ کو اس اخبار کو بہترین رنگ میں ادارت کی توفیق عطا فرمائے۔
اخبار الفضل کے بند ہونے سے ایک خلش تھی ۔اب روزنامہ الفضل لندن کے آن لائن اجراء نے اس خلش کو پورا کر دیا۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی ٹیم کو بہتر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ظاہر لحاظ سے بھی اخبار دیدہ زیب اور دلکش ہے۔اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں۔
• مکرم ڈاکٹر افروز خان لکھتے ہیں۔
روزنامہ الفضل لندن آن لائن کے اجراء پر بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ اس کو بہت برکتیں عطا فرمائے اور ترقیات سے نوازے خلافت سے رابطے کی نہر دوبارہ جاری ہوگئی ہے۔ہم جیسے پیاسوں کی روحانی پیاس بجھ گئی ہے۔ویب سائیٹ میں تو یہ زیادہ نکھر کر سامنے آتا ہے۔قارئین کو چاہئے کہ وہ اس اہم اخبار کی ویب سائیٹ کو بھی وزٹ کریں اور اپنے بچوں، عزیزو اقارب اور ہمسایوں کو بھی اسے وزٹ کرنے کی تلقین کریں۔یہ ہماری ترقی کا ضامن ہے۔
• مکرمہ درثمین احمد جرمنی لکھتی ہیں۔
سب سے پہلے آپ کو روزنامہ الفضل لندن کی آن لائن اشاعت پہ مبارکباد پیش ہے۔ماشاء اللہ بہت بہترین اخبار ہے اور میں اس کی مستقل قاری ہوں ۔جیسے ہی نیا شمارہ اپ لوڈ ہوتا ہے فورا پڑھ لیتی ہوں ۔مضامین کا معیار بھی نہایت عمدہ ہے۔ماشاء اللہ ۔خدا تعالٰی کے حضور عاجزانہ دعا ہے کہ جماعت کی تمام تر مساعی میں روز افزوں ترقی ہوتی رہے۔