• 30 اپریل, 2024

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخہ 04 جنوری 2020ء تا مورخہ 10 جنوری 2020ء

قارئین روزنامہ الفضل آن لائن لندن کی خدمت میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی گزشتہ ہفتے کی مصروفیات پر ایک جھلک پیش خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ پیارے حضور انور کو صحت و سلامتی سے رکھے اور ہر آن اپنی امان میں رکھے۔

دوران ہفتہ جماعت احمدیہ جرمنی کے مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الا حمدیہ کے ایک وفد کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے اسلام آباد میں آدھے گھنٹے سے زائد ایک ملاقات کی سعادت نصیب ہوئی۔ اس ملاقات میں خدام و اطفال نے اپنے آقا سے چند سوالات کئے جنکے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے انتہائی پیار و شفقت بھرے جوابات دیئے۔ ایک خادم نے حضور سے سوال پوچھا کہ بچوں کی اصلاح کیسے کی جائے؟ جواباً حضور انور نے فرمایا کہ ’’اصلاح یہ کریں کہ  پہلے اپنی اصلاح کریں۔ ٹھیک ہے۔ آپ اپنا نمونہ ہوں۔ رول ماڈل ہوں بچے کے لئے۔ بچہ آپ کو دیکھ کے سمجھے کہ ہاں یہ میرے رول ماڈل ہے میرا  باپ یا میری ماں۔ ٹھیک ہے۔ تو بجائے وہ ٹیچر کی بات ماننے کے وہ آپ کی بات مانے گا۔ اور ڈانٹنا کوئی ضروری نہیں ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ نے لکھا ہے کہ ڈانٹنا اور سختی کرنا  اور پیچھے ہی پڑجانا بچوں کہ یہ بھی غلط ہے۔ ٹھیک ہے۔ اصلاح کا مطلب قطعاً یہ نہیں کے ڈانٹنا شروع کردو بچوں کو یاتھپڑ مارنے شروع کردو۔ ٹھیک ہے۔ پھر حضور انور نے یہ فرمایا کہ جو شیئر کرتے ہیں اپنے دوستوں سے باتیں وہ آپ سے کریں، لڑکیاں اپنی ماوْں سے کریں، لڑکے اپنے باپوں سے کریں، یہ میں کئی دفعہ بیان کرچکا ہوں۔ اس طرح تربیت کرو گے تو ٹھیک ہوجائے گا۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے Ahmadiyya Muslim Women’s Student Association کی ایک کلاس میں شرکت فرمائی۔ یہ کلاس ایوان مسرور میں منعقد ہوئی اور ایک گھنٹے سے زائد چلی۔ اس کلاس میں طالبات کی خدمت میں مختلف لیکچرز پیش کئے گئے۔ اس کلاس میں بھی طالبات نے اپنے آقا سے متعدد سوالات پوچھے جنکے حضور انور نے جوابات دیئے۔ ایک طالبہ نے حضور انور انور سے Organ Donation سے متعلقہ سوال دریافت کیا تو حضور انور نے فرمایا کہ ’’اگر کسی کی زندگی بچانے کے لئے Organ Donation کرتے ہو تو منع تو نہیں ہے اسلام میں۔ اگر کوئی Organ Donation کرنا چاہتا ہے تو It’s Quite Ethical اور اس میں کوئی مذہبی طور پر بھی کوئی فرق نہیں ہے۔ ٹھیک ہے۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نماز ظہر و عصر سے قبل مسجد مبارک کے باہرتشریف لاکرمندرجہ ذیل احباب کی نماز جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان سے ملاقات کرکے تعزیت فرمائی۔

  1. مکرم اظہر تنویر مرزا ابن مکرم اسلم بیگ (ہانسلو۔یوکے)
  2. مکرمہ ناہید طاہرہ

 نماز جنازہ حاضر کے ساتھ ساتھ حضور انور نے دوران ہفتہ 9 مرحومین کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی۔

دوران ہفتہ حضور انور نے مسجد مبارک میں نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد  09 نکاحوں کے اعلان بھی فرمائے اور بابرکت ہونے کے لئے دعا بھی کروائی۔ جو کہ مندرجہ ذیل ہیں:

  1. عزیزہ عروج کیانی (سلاوْ ۔یوکے) ہمراہ مکرم حمزہ حمید (سلاوْ ۔یوکے)
  2. عزیزہ دانیہ محمود (کنگسٹن ۔یوکے) ہمراہ فرحان احمد خالد (نیو مالڈن۔یوکے)
  3. عزیزہ اسماء نذیر (کرائیڈن۔یوکے) ہمراہ مکرم حماد الرحمن طلحہٰ (ہڈرزفیلڈ۔ یوکے)
  4. عزیزہ مہدیہ احمد (بیٹرسی۔ یوکے) ہمراہ مکرم ذیشان ظفر (برمنگھم۔ یوکے)
  5. عزیزی تحمید سحر واقفہ نو (ناروے) ہمراہ مکرم فیضان طاہر (لیسٹر یوکے)
  6. عزیزہ عاتکہ گلزار (لاہور۔ پاکستان) ہمراہ مکرم یاسر محمود واقف نو (ابو ظہبی)
  7. عزیزہ طاہرہ منصور (جرمنی) ہمراہ مکرم وفا محمد (مربی سلسلہ ۔ سوئیزر لینڈ)
  8. عزیزہ فائزہ نگار (ساہیوال۔ پاکستان) ہمراہ مکرم اظہر محمود (مربی سلسلہ ربوہ)
  9. عزیزہ طوبیٰ رحٰمن (ربوہ پاکستان) ہمراہ مکرم بلال احمد (مربی سلسلہ ربوہ)

دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ایوان مسرور میں منعقدہ ایک تقریب رخصتی میں بھی رونق افروز ہوئے۔ یہ تقریب رخصتی عزیزہ راحیلہ وسیم بنت مکرم وسیم احمد ناصر (کارکن دفتر امام مسجد فضل لندن) کی تھی۔ عزیزہ کی شادی مکرم رضوان احمد ابن مکرم لئیق احمد شہید کے ساتھ طے پائی۔

دوران ہفتہ حضور انور نے ایوان مسرور میں منعقدہ ایک تقریب ولیمہ کو بھی رونق بخشی۔ یہ ولیمہ مکرم رضوان احمد اور عزیزہ راحیلہ وسیم کا تھا۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ مسجد مبارک میں ارشاد فرمایا جو کہ MTA کے مواصلاتی نظام کے تحت پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔ اس خطبہ جمعہ میں بھی حضور انور نے بدری صحابہ کا ذکر جاری رکھا۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ حسب روایت جمعے والے دن نماز مغرب و عشاء کے درمیان اپنے دفتر سے باہر تشریف لائے اور اسلام آباد میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کا تفصیلاً معائنہ و جائزہ فرمایا اور قیمتی نصائح سے نوازا۔ دوران معائنہ مرد و خواتین، بچے و بچیاں حضور انور کے بابرکت وجود سے مستفید ہوتے رہے۔

دوران ہفتہ حضور انور نےپانچ روز  دفتری ملاقاتیں فرمائیں جنکی تعداد 21 رہی۔ دفتری ملاقاتوں میں متعدد افسران، مبلغین، مربیان سلسلہ، واقفین زندگی و دیگر احباب نے حضور انور سے قیمتی ہدایات موصول کیں۔ اور چھ روز ذاتی ملاقاتیں بھی فرمائیں جنکی تعداد 127 رہی۔ ذاتی ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے احباب کا تعلق مندرجہ زیل ممالک سے تھا۔

  1. فرانس
  2. جرمنی
  3. کینیڈا
  4. یوکے
  5. پاکستان
  6. سویڈن
  7. گوئٹے مالا
  8. امریکہ

(سعیدالدین احمد۔لندن)

پچھلا پڑھیں

روزنامہ الفضل کا پرنٹ سے ڈیجیٹل میڈیا تک کا کامیاب سفر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 جنوری 2020