• 26 اپریل, 2024

دعاؤں سے سالِ نو کا آغاز

نئے اس سال کی آمد پہ ہم کچھ خواب بُنتے ہیں
بھلا کر تلخیاں ساری گُلِ شاداب چُنتے ہیں

چلو پھولوں کی خوشبو سے ہوا پر پیار لکھتے ہیں
چلو نفرت کے صحراؤں پہ اُلفت کو چھڑکتے ہیں

چلو آؤ مناتے جشن ‘ آنکھوں کے ستاروں سے
چلو اِس سالِ نو کو رنگ دیتے ہیں بہاروں سے

چلو آؤ اذاں دیں ہم محبت کے میناروں سے
چلو آؤ گلے ملتے ہیں ہم گھر کے نگِاروں سے

چلو آؤ کریں آغاز سالِ نو دعاؤں سے
چلو آؤ نئے کچھ عہد کرتے ہیں وفاؤں سے

(عبدا لجلیل عبادؔ۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ مورخہ 21 تا 27 دسمبر 2019 ء

اگلا پڑھیں

جمعہ اور عید ایک دن ہونا