• 26 اپریل, 2024

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ مورخہ 21 تا 27 دسمبر 2019 ء

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مورخہ 21 دسمبر2019 ء تا مورخہ 27 دسمبر 2019 ء مصروفیات پر ایک جھلک پیش خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ پیارے حضور انور کو صحت و سلامتی سے رکھتے ہوئے ہر آن اپنی حفظ وامان میں رکھے۔

  • اس ہفتے حضور انور نے اسلام آباد (ٹلفورڈ) کے قریب خریدی گئی 3 عدد نئی آفس بلڈنگز کا معائنہ فرمایا جن میں سے ایک بلڈنگ لجنہ اماء اللہ یو کے کے زیر استعمال ہوگی۔ دوران معائنہ چوہدری ناصر احمد صاحب (چئیر مین MSAF ) نے حضور انور کو بلڈنگز سے متعلقہ بریفنگ دی۔ بعد ازاں تفصیلاً جائزہ فرماکر حضور انور نے قیمتی نصائح سے نوازا۔ معائنہ فرماتے ہوئے حضور انور نے Ceremonial Cake کاٹا اور دعا بھی کروائی۔ معائنہ کے بعد باہر تشریف لے آئے حضور انور کو بتایا گیا کہ ایک بلڈنگ کے باہرپارکنگ کے لئے 10 کاروں کی جگہ مختص ہے ، دوسری بلڈنگ کے ساتھ 9 اور تیسری بلڈنگ کے ساتھ 6 پارکنگ موجود ہوں گی۔ اِن بلڈنگز کا معائنہ فرمانے کے بعد حضور انور رقیم پریس تشریف لے گئے جہاں رقیم پریس اور ملحقہ دفاتر کا معائنہ فرمایا اور پریس میں موجود مشینوں کا بھی معائنہ فرماتے ہوئے قیمتی نصائح سے نوازا۔ بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اسلام آباد(ٹلفورڈ) کے قریب موجود لجنہ گیسٹ ہاوْس تشریف لے گئے ۔
  • دوران ہفتہ حضور انور نے ایوان مسرور میں منعقدہ Khuddam Qaideen Forum 2019 سے بھی خطاب فرمایا جس میں حضور انور نے قائدین کو نصائح سے نوازا۔
  • دوران ہفتہ حضور انور نے خطبہ جمعہ بیت الفتوح میں ارشاد فرمایا اور صحابہ کا ذکر جاری رہا۔ یہ خطبہ جمعہ MTA کے ذریعے پوری دنیا میں دیکھا اور سنا بھی گیا۔
  • دوران ہفتہ حضور انور نےمسجد مبارک کے باہر تشریف لاکر نماز جنازہ حاضر اور نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی۔ اس کے علاوہ حضور انور نے مسجد مبارک میں تقریب آمین میں بھی رونق بخشی اور بچوں سے قرآن کا کچھ حصہ بھی سنا۔
  • دوران ہفتہ حضور انور ایک عدد تقریب ولیمہ میں بھی رونق افروز ہوئے۔
  • دوران ہفتہ حضور انور نے 5 روز دفتری اور 6 روز ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقاتوں میں ہدایات لینے والوں میں متعدد مربیان، عہدیداران اور دیگر احباب شامل رہے۔ اِسی طرح ذاتی ملاقات کرنے والوں کی بھی ایک کثیر تعداد تھی جو کہ دنیا کے مختلف کونوں سے اپنے پیارے آقا کو ملنے آئے ہوئے تھے۔
  • ہر ہفتے کی طرح اس ہفتہ بھی حضور انور نےنماز عشاء سے قبل اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر اسلام آباد میں تعمیراتی کاموں کا معائنہ فرمایا اور ساتھ ہی ساتھ قیمتی نصائح سے بھی نوازا۔ دوران معائنہ مختلف عمروں کے بچے و بچیاں و مرد اور خواتین اپنے آقا کا دیدار کرتے رہے اور معائنہ مکمل فرمانے کے بعد حضور انور نماز عشاء سے قبل اپنے دفتر تشریف لے گئے۔

(سعید الدین احمد)

پچھلا پڑھیں

نئےسال کی شروعات پر احمدیوں کو کیا کرنا چاہئے ؟

اگلا پڑھیں

سال کے اختتام پر محاسبہ نفس کے لئے چند سوالات