• 26 اپریل, 2024

مسجدبیت الجامع شکاگومیں بین المذاہب تقریب

امریکہ میں THANKS GIVINGکاتہوارہرسال جوش وخروش سے منایاجاتاہے۔جس میں لوگ لمبےسفر کرکےبذریعہ جہاز والدین اورعزیزواقرباء سےملنے جاتےہیں۔ ہم بھی ہرسال اس کوجماعت کےتعارف اورتبلیغ کاذریعہ بناتےہیں۔

مؤرخہ23نومبرکومسجد بیت الجامع شکاگو میں شام6بجےبین المذاہب تقریب کاآغازکیاگیا جس میں ہندو،سکھ،عیسائی اوریہودی مذاہب کےنمائندگان نےنہ صرف شرکت کی بلکہ اپنےمذہب کےمطابق اظہار خیال کےمتعلق بیان کیا۔

عمائدینِ شہر،سیاسی اورسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اورجماعت کےماٹو’’محبت سب کےلئےنفرت کسی سےنہیں‘‘کوبہت سراہااور جماعت احمدیہ شکاگوکی تعریف کی کہ جماعت ہمیشہ ایساپلیٹ فارم مہیاکرتی ہے جس میں محبت اوربھائی چارے کاماحول پیداکیاجاتااورنئی دوستیاں استوارہوتی ہیں۔

خاکسار نےتفصیل سے اسلامی نکتۂ نگاہ سےتفصیل سےشکرکےمضمون کوبیان کیااورآخرپربتایاکہ حضرت اقدس مسیح موعودؑ نےگورنمنٹ انگلیشیہ کی تعریف کی اوراس کی وجہ آپؑ نےیہ بیان کی کہ اس حکومت نےہندوستان میں مذہبی آزادی کوفروغ دیااورآنحضرتﷺنےفرمایاہےجوشخص لوگوں کاشکرادانہیں کرتاوہ اللہ کاشکربھی ادانہیں کرتا۔مخالفین ہمیشہ یہ اعتراض بانی جماعت احمدیہ پرکرتےہیں کہ انگریزوں کی تعریف کرتے ہیں۔اس اعتراض کو شکرکےمضمون سےردّ کیاگیا۔

اس پروگرام میں غیرازجماعت احباب بھی کثیرتعدادمیں شامل ہوئے۔سب نےجماعت کی ایسی تقریبات کےانعقاد کوتحسین اورتشکّر کےالفاظ سےسراہااورآئندہ آنےکاوعدہ کرکےرخصت ہوئے۔

(محمدظفراللہ ہنجرا۔ امریک)

پچھلا پڑھیں

مانگ کر کھانے کی بجائے کما کر کھانا چاہئے

اگلا پڑھیں

نیا سال مبارک