• 19 مئی, 2024

معروف احمدی شاعر مبارک صديقی کے اعزاز ميں تقريب

مخصوص انداز ميں مزاحيہ شاعری کرنے والے معروف احمدی شاعر جناب مبارک صديقی کو مجلس انصار الله جرمنی کے مشاعره ميں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ۔ نمازوں اور عشائیہ سےفراغت کے بعد تعليم الاسلام کالج اولڈ سٹوڈينٹس جرمنی نے ان کے اعزاز ميں ميٹنگ روم ميں ايک خصوصی نشست کا بھی اہتمام بحيثيت صدرايسوسی ایشن برطانيہ کے کيا تھا۔ تقريب کا آغاز حسبِ معمول تلاوت قرآن کريم سے ہوا ۔ مکرم داؤد ناصرنے مبارک صديقی کے کہے چند اشعار خوش الحانی سے پيش کئے ۔ مکرم چوہدری عبدالغفور ڈوگر صدر ايسوسی ایشن جرمنی نے خوش مقدمی کلمات ادا کئے اور ان کے کام و شخصيت کو سراہا ۔ مکرم مبارک صديقی نے اپنی زندگی کے تجربات بيان کئے اوربرطانيہ ميں رہتے ہوئے ايسوسی ايشن کی کارکردگی سے متعارف کروايا جس کا دائره افريقی ممالک تک پهيلا ہوا ہے ۔

اس موقعہ پر مکرم محمد شريف خالد نے صديقی کی زميں کو سامنے رکھ کر اپنے چند اشعار پيش کئے ۔ اولڈ بوائزشفيق بسرا، عبدالرؤف اور عامر افتخار نے بهی اپنا کلام سنايا۔ اس موقعہ پر لطائف کا تبادلہ بهی ہوا ۔

سابق صدر چوہدری حميد احمدجنہوں نے 1961ءسے 1968ءسات سال تک کالج ميں تدريس کا فريضہ سرانجام ديا، نے اپنے مشاہدات بيان کئے ۔ دورانِ تقريب حاضرين مکرم مبارک صديقی کی پُر لطف گفتگو اور چٹکلوں سے بهی لطف اندوز ہوتے رہے ۔ تقريب ميں علاوه ديگر مہمانوں کے مکرم حيدرعلی ظفر نائب امير جرمنی ، مکرم خواجہ مبشر احمد لوکل امير فرینکفرٹ اور ڈاکٹر عبدالغفور قريشی بهی شريک گفتگوہوئے۔

اس موقعہ پر دعا کے بعد گروپ فوٹو بهی ہوا ۔

(عرفان احمد خاں۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

جمعہ اور عید ایک دن ہونا

اگلا پڑھیں

اللہ کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا