• 24 اپریل, 2024

امراضِ قلب کا حیرت انگیز مجرّب نسخہ

ایک مریض جس نے کینیڈا اور دیگر ممالک کے ماہرین امراضِ قلب سے سالوں علاج کرایا مگر افاقہ نہ ہوا،کئی بار انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی بھی ہوئیں، مگر بے سود۔آخرکاراللہ تعالیٰ نے درج ذیل ہومیو نسخہ سے شفا بخشی۔ ایلو پیتھی علاج کے دوران بطور معاون علاج اس نسخہ کو شروع کیا جا سکتا ہے انشاءاللہ مفید پائیں گے۔

بفضلہ خدا درج ذیل علامات میں مفید ثابت ہوا ہے۔

  • بلڈ پریشر کو نارمل اور خون کو پتلا رکھتاہے۔
  • بے چینی، گھبراہٹ، سانس پھولنا، سانس ٹوٹنا، شدید تھکاوٹ، نیند کی کمی کا ازالہ کرتا ہے۔
  • دل کے پٹھوں کو طاقت دیتا ہے، دل کی شریانوں کو کشادہ رکھتا ہے اور انجائنا میں مفید ہے۔
  • وہم، وساوس،موت کا خوف دور کرتا ہے۔

کسی ہومیو سٹور سے تمام مدر ٹنکچر ز الگ الگ 450 MLپیکیج میں خریدیں، سستے پڑیں گے، خود گھر پر باہم ملا کر تیار کر لیں، کم مقدار میں بطور حفظ ماتقدم بھی استعمال کر سکتے ہیں:

  1. راؤ ولفیا مدر ٹنکچر (Rauwolfia Serp MT, 20 ML)
  2. آرنیکا مونٹینا مدر ٹنکچر (Arnica Montan MT, 20 ML)
  3. پیسی فلور مدر ٹنکچر (Passiflora Inc MT, (20 ML
  4. کرے ٹیگس مدر ٹنکچر (Crataegus exy MT, 20 ML)
  5. ایکو نائٹ نیپلس30 (Aconite Napellus 30, 20 ML)
  6. ڈایا کارڈ گولڈ ڈراپس (Diacard (Gold drops Madaus, 50 drops)
  7. آر نمبر 12 (Dr Reckeweg R No 12, 50 drops)
  8. آر نمبر 85 (Dr Reckeweg R No 85, 50 drops)

ترکیب تیاری: تمام ادویات کو باہم ملا لیں
مقدار خوراک: 15 – 20قطرےایک گھونٹ پانی میں ملا کر کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے یا بعد استعمال کریں یہ علاج کئی ماہ تک مسلسل جاری رکھیں۔

امراضِ قلب کی محافظ و خوش ذائقہ چٹنی

اجزاء: سرکہ سیب خالص۔ تازہ ادرک ۔ پیاز ۔ لہسن ۔ پودینہ ۔ کالی مرچ ۔ اناردانہ ۔ نمک، تمام حسبِ ضرورت و حسبِ خواہش ڈال کر چٹنی تیار کریں نہایت خوش ذائقہ و مفید چٹنی تیار ہوگی۔

اَن چھنے آٹے کی خشک روٹی کے ساتھ کھائیں۔

ہدایات و فوائد: سرکہ سیب خالص ہونا چاہئے بازار سے مصنوعی تیزابی سرکہ (Acetic Acid) ملتا ہے جسے عموماً سفید سرکہ بھی کہتے ہیں یہ سفید رنگ کا ہوتا ہے اسے نہ خریدیں۔یہ نقصان دہ ہے بلکہ (Pure Apple Cider Vinegar) خالص سیب کا سرکہ تسلی کرکے خریدیں۔

سرکہ سیب مضرِ صحت کولیسٹرول کو کم کرتا ، خون کو پتلا رکھتا ، شوگر کو قابو میں رکھتا ، وزن کم کرتا اور جوڑوں و دل کی کارکردگی کو بہتر رکھتا ہے دیگر اجزاء کے بھی یہی فوائد ہیں۔

موجودہ دور کے مہذب ہونے کے دعویدار انسان نے جب سے جدید کھانے ۔ پیزے ، برگر اور نجانے کیا کیا کھانے ایجاد کئے ہیں بیماریاں کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہیں اور یہ مذکورہ چٹنی کی قسم کے سادہ و دل پسند کھانوں کو جہالت کے دور کی غذائیں قرار دینے کا نتیجہ ہے۔

کولیسٹرول کی زیادتی و دیگر امراض ِ قلب میں مبتلاء لوگ ذرا اس چٹنی کو معمول بنا کردیکھیں کہ بفضلِ خدا کس قدر صحت میں تبدیلی آتی ہے۔ اگر عالمی سطح پر حکومتیں مزید ہسپتال کھولنے پر خرچ کرنے کی بجائے غیر قدرتی غذاؤں کی روک تھام پرپیسہ لگائیں تو امراض کے کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ مگر ہم دعویٰ سے کہہ سکتے ہیں کہ محکمہ ہائے صحت اور ریسٹورانوں کے مالکان اس کی مخالفت کریں گے کیونکہ اس طرح ان کا مالی نقصان ہے۔ سادہ کھانا اور سادہ زندگی صحت کی ضامن ہیں۔

(ہومیو ڈاکٹرنذیر احمد مظہر، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

فرمانِ رسول ﷺ

اگلا پڑھیں

نئےسال کی شروعات پر احمدیوں کو کیا کرنا چاہئے ؟