• 3 مئی, 2024

اطالاعات و اعلانات

ولادت

یاسر احمد سیالکوٹی اطلاع دیتے ہیں کہ اللہ تعالی نے اپنے خاص فضل سے خاکسار کو دوسرے بیٹے سے مورخہ 27 دسمبر 2019 کو نوازا۔نومولود کا نام سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے ظافر احمد عطاء فرمایا ہے ۔ عزیزم وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ مکرم ناصر احمد سیالکوٹی آف ربوہ کا پوتا اور مکرم محمد نواز آف کینیڈا کا نواسہ ہے ۔

احباب کرام دعا کریں کہ خداتعالی نومولد کی آمد ہر جہت سے مبارک فرمائے اور نیک صالح خادم دین بنائے خلافت کا سچا مطیع و فرمانبردار ہو ۔ آمین

سانحہ ارتحال

مکرم ریاض محمود باجوہ جرمنی لکھتے ہیں۔

خاکسار کی بھاوج محترمہ ساجدہ ناصر بیوہ مکرم ناصر احمد باجوہ مرحوم آف چونڈہ ضلع سیالکوٹ مورخہ20دسمبر2019ء ربوہ میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔إِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مورخہ24دسمبر2019ء مسجد مبارک ربوہ میں نماز ظہر کے بعد آپ کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔عام قبرستان میں تدفین ہوئی۔ مرحومہ مکرم چوہدری محمود احمد کاہلوں مرحوم واقف زندگی مینیجر احمد آباد اسٹیٹ سندھ کی صاحبزادی اور مکرم رشید احمد کاہلوں مرحوم سابقہ صدر جماعت سبزہ زار لاہور کی ہمشیرہ تھیں۔مرحومہ مخلص،ہمدرد اور مہمان نواز وجود تھیں۔سب کی عزت اور احترام کرنا آپ کا نمایاں وصف تھا۔آپ نے صبر سے لمبا عرصہ بیماری کا سامنا کیا۔پسماندگان میں تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔احباب جماعت سے مرحومہ کی مغفرت اور بلندیٔ درجات نیز لواحقین کے لئے صبر جمیل کی درخواست ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 دسمبر 2019

اگلا پڑھیں

فرمانِ رسول ﷺ