• 20 اپریل, 2024

تقریب مسرت

مکرمہ صفیہ بشیر سامی۔ لندن سے تحریر کرتی ہیں:
خاکسار کے پوتے جہانزیب احمد سامی کی تقریب ولیمہ بروز منگل 3؍جنوری 2023ء کو Capitol Banquet centre Mississauga Canada میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم زین احمد نے کی۔ ترجمہ زاویار احمد سامی نے کیا۔ شہزیب احمد سامی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا، دعا مکرم منیر احمد سامی صاحب نے کروائی۔ بعد ازاں معزز مہمانان کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

قبل ازیں موٴرخہ 30؍دسمبر 2022ء کو عزیزم جہانزیب احمد سامی کا نکاح صباحہ آن پاشا بنت مکرم عدنان پاشا سے مربی سلسلہ مکرم امتیاز احمد سرا نے پڑھایا۔ تلاوت زین احمد نے کی۔ ترجمہ زاویار احمد سامی نے پیش کیا اور نظم اسد محمود طاہر نے پڑھی ۔ عدنان پاشا صاحب نے مہمانوں کو خوش آ مدید کہا اور شکریہ ادا کیا ۔ آخر پر دعا مکرم مولانا داؤد حنیف صاحب (پرنسپل جامعہ احمدیہ کینیڈا) نے کروائی اور اُسی دن تقریب رخصتانہ کا انعقاد ہوا۔ معزز مہمانان کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا ۔یہ تقریب Havelly Banquet Hall Mississauga میں منعقد ہوئی۔

عزیزم جہانزیب احمد سامی مکرم منیر احمد شہزاد کے بیٹے، مکرم بشیرالدین احمد سامی کے پوتے اور حضرت سردار مصباح الدین صاحب سابق مشنری انگلستان کے پڑپوتے ہیں۔ جہانزیب احمد سامی الحمد للّٰہ اس وقت Oakville کی لوکل خدام الاحمدیہ میں شعبہ معتمد اُمور طُلَبا ہیں۔

جبکہ عزیزہ صباحہ آن پاشا مکرم عدنان پاشا کی بیٹی ہیں۔ مکرم مبارک احمد بٹ صاحب کی پوتی اور حضرت میاں فتح الدین ؓ (صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام) کی پڑپوتی ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ مولیٰ کریم اس رشتہ کو دونوں خاندانوں کے لئے ہر لحاظ اور جہت سے مبارک فرمائے آمین۔ اس جوڑے کو ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے والا اور خلافت احمدیہ کا حقیقی وفادار اور سچا مطیع بنائے۔ نیز یہ جوڑا پیارے آقا کے ارشادات کے مطابق ایک دوسرے کے حقوق کو کماحقہ ادا کرتے ہوئے۔ اللہ تعالیٰ کے پیار اور رحم کا وارث بننے والا ہو۔ آمین یا رب العلمین

پچھلا پڑھیں

شہداء احمدیت برکینا فاسو کے نام

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی