• 16 اپریل, 2024

ہمیں تقوی کی چادر اوڑھ کر ہے گامزن رہنا

ہمیں تقوی کی چادر اوڑھ کر ہے گامزن رہنا
(حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ کے خطاب
بر موقع جلسہ سالانہ بھارت 2022ء سے متاٴثر ہو کر)

ہمیں تقوی کی چادر اوڑھ کر ہے گامزن رہنا
خدا کے پیار کو باریک راہوں سے ہی پانا ہے

ہوائے نفس کی چالوں سے نہ مغلوب ہونا ہے
ہر اک فسق وفجور اور شرک سے دامن بچانا ہے

ہمیں ان لغو باتوں سے کوئی رشتہ نہیں رکھنا
ہمیں آئندہ نسلوں کو مکرر یہ بتانا ہے

بیانِ شرطِ بیعت سن کے ہر دل کانپ اٹھا ہے
یہی وہ آئینہ ہے جس میں اب خود کو سجانا ہے

ہمیں آقا نے فرمایا، جو نسلوں کو بچانا ہے
تو بیعت کا کیا جو عہد ہے اس کو نبھانا ہے

عمل ہر شرطِ بیعت پر کریں، توفیق مل جائے
سمیٹیں زادِ راہ کچھ تو ضیا! پھر لوٹ جانا ہے

(فرحت ضیاء راٹھور۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

جماعت احمدیہ آسٹریا کی تبلیغی سرگرمیاں

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی