• 3 مئی, 2024

نماز جنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد جاوید۔ پرائیویٹ سیکرٹری لندن یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے مؤرخہ 17؍مارچ 2022ء بروز جمعرات دوپہر 12بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لا کر ایک نماز جنازہ حاضر اور چند نماز جنازہ غائب پڑھائے۔

نماز جناز ہ حاضر

مکرم نثار احمد صاحب ابن مکرم ثناء اللہ خان صاحب (نوٹنگھم۔یوکے)

13مارچ 2022 کو 63سال کی عُمر میں بقضائے الہٰی وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم کے پڑدادا حضرت چوہدری فضل دین صاحب رضی اللہ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔ چندوں میں باقاعدہ اور پرجوش داعی الی اللہ تھے۔پاکستان میں اپنی جماعت میں بطور سیکرٹری تحریک جدید اور سیکرٹری وقف نو خدمت کی توفیق پائی۔ اکتوبر 2021 سے یوکے میں مقیم تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔

نماز جناز ہ غائب

-1مکرمہ منیبہ لیاقت صاحبہ

16فروری 2022ء کو 21سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ آپ وقف نو کی تحریک میں شامل تھیں۔ مرحومہ خلافت کی جانثار اور فرمانبردار، بڑی ذہین، محنتی اور باقاعدگی سے اپنے چندے ادا کرنے والی تھیں۔ نمازوں کی نہ صرف خود پابندی کرتی بلکہ گھر کے باقی افراد کو بھی نمازوں کی ادائیگی کی طرف توجہ دلاتی تھیں۔ بیماری کا بڑے صبر اور حوصلہ سے مقابلہ کیا۔ مرحومہ اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔ آپ مکرم کریم الدین شمس صاحب مبلغ سلسلہ تنزانیہ کی خالہ زاد بہن تھیں۔

-2مکرم محمود احمد گھمن صاحب (جرمنی)

10دسمبر 2021ء کو 78سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم بہت دعا گو، نما ز وں اور قُر آنِ کریم کی روزانہ تلاوت کی پابندی کرنے والے تھے۔آپ خلافت کیساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے ایک نیک انسان تھے۔ چندوں میں بہت باقاعدہ تھے۔ مرحوم موصی تھے۔

-3مکرم ناصر جاوید خان صاحب (یوکے)

13 مارچ 2021ء کو67سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم نے یوکے جماعت کے Human Resources ڈیپارٹمنٹ کے انچارج کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ آپ نے جماعت میں یہ شعبہ خود قائم کرکے اسے اچھے طریقے سے آرگنائز کیا۔ پبلک ریلیشنز کی خاص صلاحیت رکھتے تھے۔ بہت محنتی، مخلص، نیک اور باوفا انسان تھے۔ جب بھی کسی خدمت کا موقع ملا اس کو انتہائی محنت اور دیانت داری سے نبھایا۔ ان سے اگر کوئی مشورہ مانگا جاتا تو تمام پہلوؤں کاجائزہ لے کر بہت اچھا مشورہ دیا کرتے تھے۔ بہت سلجھی اور محتاط گفتگو کیا کرتے تھے۔ نمازوں اور دیگر عبادات میں بہت باقاعدہ تھے۔ خلافت اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بہت عقیدت کا تعلق تھا۔ مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

-4مکرم منظور احمد صاحب ابن مکرم چوہدری اللہ رکھا صاحب

16 فروری 2022ء کو 85سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم کو تقریباً61سال تک تحریک جدید کے مختلف دفاتر میں خدمت کی توفیق ملی۔ 45 سال سے وکالت تبشیر ربوہ میں کام کررہے تھے۔ صوم صلوہ کے پابند، تہجد گزار، بہت دھیمے مزاج کے مالک، غریبوں کا خیال رکھنے والے، مہمان نواز اور خوش اخلاق عاجز انسان تھے۔ پسماندگان میں چھ بیٹے اور تین بیٹیاں اور متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔ آپ کے ایک پوتے مکرم حامد رضی اللہ صاحب مربی سلسلہ کاذان (رشیا) میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔

-5مکرم وسیم احمد طاہر صاحب

25 فروری 2022ء کو51سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم صوم و صلوۃ کے پابند، تہجد گزار، باقاعدگی سے تلاوت قرآن کریم کرنے والے، مہمان نواز، ملنسار، نڈر، صابر اور ہر دلعزیز انسان تھے۔ آپ اپنے آبائی گھر میں مقیم تھے۔ زمیندارہ کے ساتھ ساتھ شہر میں اپنی ایک دکان چلارہے تھے۔ پسماندگان میں بوڑھی والدہ کے علاوہ اہلیہ، ایک بیٹا، ایک بیٹی، دوبھائی اور تین بہنیں شامل ہیں۔ آپ مکرم ندیم احمد طاہر صاحب کے بڑے بھائی تھے۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔ آمین

(ادارہ الفضل، تمام مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہے)

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین مارچ 2021ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

چھوٹی مگر سبق آموز بات