• 20 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم اظہر مصطفیٰ لکھتے ہیں۔
خاکسار کی والدہ محترمہ مبارکہ انور اہلیہ محمد انور خان مرحوم (ابن ڈاکٹر محمد یعقوب خان مرحوم، معالج حضرت مصلح موعودؓ) مؤرخہ 21مئی 2020ء بروز جمعرات (27رمضان المبارک) کیلگری، کینیڈا میں بقضائے الہٰی وفات پا گئی ہیں وفات کے وقت ان کی عمر 75 سال تھی۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

مرحومہ بہت نیک، ملنسار، مہمان نواز، اپنوں اور غیروں سے ہمدردی کا جذبہ رکھنے والی، حقوق العباد ادا کرنے والی خاتون تھیں۔

تقریباً دس سال تک اپنے حلقے شادمان لاہور کی بطور صدر لجنہ خدمت کی توفیق بھی پائی۔

مرحومہ کی نماز جنازہ اگلے دن، (بروز جمعتہ المبارک) کیلگری میں مکرم زاہد احمد بلوچ صاحب مربی سلسلہ نے پڑھائی۔ مرحومہ کی تدفین

Rocky View Garden of Peace Cemetery

کیلگری میں کی گئ ہے۔ تدفین کے بعد قبر تیار ہونے پر مربی صاحب نے دعا کروائی۔ امیر صاحب کیلگری اور صدر صاحب اور صدر صاحبہ لجنہ جماعت Airdrie, صدر صاحب کیلگری مارٹن ڈیل اور کیلگری نارتھ ویسٹ نے بھی ازراہ شفقت نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ جماعت کے دیگر عہدیداران اور احباب جماعت نے COVID-19 سے متعلقہ طے کردہ SOPs اور Protocols پر عمل کرتے ہوئے بھی شرکت کی۔ اللہ تعالی سب شامل ہونے والے احباب کو احسن جزاء عطا کرے۔ آمین۔

دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ میری پیاری والدہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جون 2020

اگلا پڑھیں

02 جون 2020ء Covid-19 Update