• 26 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 17، 03۔مئی 2020ء

  • جبوتی اور ماریشس ٹسٹ کرنے میں سب سے آگے
  • کلوروکین سے علاج جاری رکھا جائے گا
  • روبوٹ کی مدد سے مریضوں کی دیکھ بھال

افریقہ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال

 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
43005 14,169 1,761

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 6336
2 مصر 6193
3 مراکش 4880
4 الجیریا 4295
5 نائیجریا 2388

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3918 مریضوں اور 119 اموات کا اضافہ ہوا ہے ۔

کون سا افریقن ملک زیادہ ٹسٹ کر رہا ہے

افریقہ کے بعض چھوٹے چھوٹے ممالک نے اپنے بڑے ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں کورونا ٹسٹ زیادہ تعداد میں کئے ہیں ۔مثال کے طور پر موریشس اور جبوتی  دونوں نے فی کس ٹیسٹنگ کی اعلیٰ شرح حاصل کی ہے۔ اسی طرح گھانا کے وسیع تعداد میں ٹسٹ کرنے کے اقدامات کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔ (الجزیرہ)

سینیگال

سینیگال نےکہا ہے کہ کورونا کے مریضوں پر ہائڈروکلوروکین کے تجربات جاری رکھے جائیں  گے اس سے مریض کے ہسپتال میں قیام کی مدت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ (افریقہ نیوز)

جنوبی افریقہ

 جنوبی افریقہ کا وبا پر قابو پانے کے لئے سخت پابندیاں لگانے کا فیصلہ خواتین کے لئے ایک خوفناک خواب بن گیا ہے۔27مارچ سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن میں اب تک 12،000 سے زیادہ گھریلو تشدد سے متاثرہ خواتین  اور بچوں نے  قومی  ہیلپ لائن کو مدد کے لئے  فون کیا ہے۔ (افریقہ نیوز)

کورونا کا  دیسی علاج

 عالمی ادارہ صحت کی رضا مندی کے بغیر ہی مالاگاسی دیسی دوائی کو گنی ایکوٹوریل کے بعد کونگو نے بھی وبا کے علاج کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (افریقہ نیوز)

تیونس

تیونس کے ایک اہم اسپتال میں ایک روبوٹ کو کورونا کے مریضوں کی مدد کے لئے استعمال کیا جا رہاہے ۔یہ روبوٹ طبی میدان میں مہارت رکھتا ہے اور مریض کا ٹمپریچر نوٹ کر سکتا ہے اسی طرح نبض اور خون میں آکسیجن کی مقدار نوٹ کر سکتا ہے۔ (افریقہ نیوز)

کینیا

گزشتہ گیارہ دنوں میں تین ممبرز آف پارلیمنٹ نامعلوم بیماری سے فوت ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن نے مطالبہ کیاہے کہ پارلیمنٹ کی  تمام کار روائی روک دی جائے اور تمام ممبران اور ان کے خاندان کے سب افراد کا کورونا ٹسٹ کروایا جائے۔ (الجزیرہ)

برکینا فاسو

وبا کے پیش نظر ۲۰ مارچ سے مساجد اور عبادت گاہیں بند کی گئی تھیں۔ تاہم مسلمانوں کے بعض گروپس نے رمضان المبارک میں مساجد بند رکھنے کے خلاف مظاہرے کئے۔ اور مسلمان کمیونٹی کے ہیڈ کواٹرز کا گھیراؤ کرکے  مساجد کھولنے اورموجودہ چیف امام اور نیشنل کمیٹی کو فارغ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس پریشر میں مسلم کمیونٹی نے صفائی اورچند  دیگر  شرائط کے ساتھ مساجد کھولنے کا علان کر دیا ہے۔ ملک میں  اب تک کورونا کے  652کیسز  سامنے آئے ہیں جن میں 533صحت مند ہو چکے ہیں ۔جبکہ 44 اموات ہو چکی ہیں۔ (lefasonet)

کارکنوں کو فارغ نہیں کیا جا سکتا

عوامی جمہوریہ کونگو   کے صدر  نے  اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس  کی وجہ سے پیدا شدہ ہنگامی حالات  کے پیش نظر  ایمرجنسی کی  اس مدت کے دوران  میں ، کنشاسا شہر میں کسی بھی کارکن کوملازمت سے فارغ نہیں کیا جا سکتا ۔ (افریقہ نیوز)

چائنا افریقی قرضوں کی شرائط نرم کرے

امریکہ کا کہنا ہے کہ چائنا کو  وبا کے دوران میں افریقی ممالک کو  اپنے قرض کی  شرائط میں تبدیلی لانا چاہئے۔ رواں ہفتے افریقی صحافیوں کے ساتھ ٹیلی مواصلات کے سیشن میں ، مائیک پومپیو نے واشنگٹن کی طرف سے افریقہ کی کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے  بات کی۔انہوں نے  کہا کہ براعظم  افریقہ کو  درپیش مسائل کی وجہ سے بعض ممالک کو قرض میں ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوگی۔

(theeastafrican.co)

(چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ برکینا فاسو)

(نمائندہ روزنامہ الفضل لندن ( آن لائن)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 03۔مئی 2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 مئی 2020