• 9 مئی, 2024

درخواست ہائے دعا

• مکرم عبدالستار چوہدری۔ ملائیشیا سے اعلان بھجواتے ہیں :
خاکسار کی اہلیہ فاطمہ ستار صاحبہ بیمار ہیں۔ احباب جماعت سے ان کی کامل شفاء یابی کے لئے درخواست دعاہے کہ پروردگار ان کو معجزانہ رنگ میں کامل شفا ئے کاملہ عطا فرمائے اور تمام پریشانیوں سےمحفوظ رکھے آمین۔

• مکرم مظفر بلال ڈوگر اعلان کرواتے ہیں:
خاکسار کی بڑی امی جان مکرمہ ناصرہ بیگم چند دنوں سے پتے میں پتھری میں انفیکشن کی وجہ سے بیمار ہیں اور لندن کے ہسپتال میں داخل ہیں ۔ تمام احباب جماعت کی خدمت میں ان کی جلد کامل شفا یابی کے لیے دعا کی درخواست ہے ۔

• مکرمہ درثمین احمد ۔جرمنی سے اعلان کرواتی ہیں:
خاکسار کی عزیزہ آجکل علیل ہیں ۔کمزوری زیادہ ہونے کے سبب کافی پریشانی ہے۔ احباب جماعت سے ان کی صحت و شفا کاملہ کے لیے عاجزانہ دعا کی درخواست ہے ۔

• مکرم عبد الستار چوہدری اعلان کرواتے ہیں کہ :
ملائشیا میں بسنے والے احمدی مسلمان آج کل بہت زیادہ مصیبتوں اور پریشانیوں کا شکار ہیں۔ کچھ وبائی بیماری کرونا کا شکار ہیں اور کچھ دیگر امراض میں مبتلا ہیں۔ اسی طرح بعض بیروزگار ہیں اور بعض کےبچے بچیوں کے رشتوں اور تعلیم کے مسائل ہیں۔ ان سب کے لئے درد دل سے دعاؤں کی ضرورت ہے۔ پروردگار تمام احمدی مسلمان بہن بھائیوں کی تمام تر پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو کامل شفاء عطا فرمائے اور سب کو جلد سے جلد اپنی اپنی منزل مقصود تک پہنچائے آمین۔

• مکرم وسیم احمد ظفر ۔مبلغ انچاج جماعت احمدیہ برازیل اعلان کرواتے ہیں :
خاکسار کی والدہ مکرمہ صادقہ بیگم اہلیہ الحاج مولوی محمد شریف صاحب مرحوم سابق اکاونٹنٹ جامعہ احمدیہ ربوہ پاکستان (بنت حضرت میاں فضل محمد ؓہرسیاں والے صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) کی عمر اللہ تعالیٰ کے فضل سے 97 سال کی ہوگئی ہے۔ ماشاء اللہ ۔ کمزوری کافی ہے اور یاد داشت پر کافی اثر ہے خاص طور پر قریب کی ۔ کچھ عرصہ قبل بائیں بازو اور ٹانگ پر اسٹروک ہوا تھا جسکا ابھی بھی اثر ہے اور سہارا سے اٹھانا پڑتا ہے اور واکر کے سہارے تھوڑا بہت چل لیتی ہیں ۔ ویسے ماشاء اللہ خوب باتیں کرتی ہیں کبھی کبھی نظمیں بھی سناتی ہیں خاص طور پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبات بڑی توجہ سے سنتی ہیں اور بسا اوقات گھر والوں کو بھی سننے کے لئے کہتی ہیں ۔ سب قارئین الفضل سے انکی صحت یابی اور انجام بخیر کے لئے دعا کی درخواست ہے امی جان آجکل نیویارک امریکہ میں اپنے بیٹے مکرم نعیم احمد سیکریٹری ضیافت نیویارک جماعت کے گھر میں مقیم ہیں جہاں ایک لمبے عرصہ سے بھائی نعیم انکی اہلیہ مکرمہ فوزیہ اور انکے بچے عزیزہ بارعہ ۔ عفیفہ اور عزیزم فرحان انکی دیکھ بھال اور خدمت کا حق ادا کر رہے ہیں ان سب کے لئے بھی دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں احسن رنگ میں خدمت کی توفیق دیتا چلا جائے اور اسکی انہیں بہترین جزاء دے اور دین و دنیا کی حسنات عطاء کرے نیز ان تمام عزیزوں کو بھی جو وقتا فوقتا خدمت کے لئے آتے رہتے ہیں اللہ تعالیٰ سبکو اپنی حفاظت میں رکھے اور اپنے بیشمار فضلوں کا وارث بنائے۔ آمین۔

پچھلا پڑھیں

پولینڈکا تاریخی سفر (قسط اول)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 ستمبر 2021