• 5 مئی, 2024

سانحہ ارتحال

• مکرم مظفر احمد شہزاد لکھتے ہیں ۔
خاکسار کے تایا زاد بھائی مکرم ماسٹر نسیم احمد ولد سعید احمد صاحب بقضائے الٰہی مورخہ 18 اگست 2020ء کو وفات پا گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم موصی تھے۔ نماز ِجنازہ کی ادائیگی کے بعد بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی ۔آپ یکم نومبر 1974ء کو پیدا ہوئے ۔نیک، مخلص، اور خدمت دین کرنے والے تھے مختلف تنظیمی و جماعتی شعبہ جات میں خدمت کی توفیق ملی۔ آپ حضرت میاں جان محمد ؓصحابی حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کے پوتے اور حضرت میاں غلام محمدؓ صحابی حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کے پڑپوتے تھے۔ پسماندگان میں آپ نےبیوہ، ایک بیٹا عزیزم شاہد احمد ثانی. تین بیٹیاں سوگوار چھوڑیں۔ احباب جماعت سے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے درخواست دعا ہے۔

• مکرم بشارت احمد مسعود اعلان کرواتے ہیں :
خاکسار کے والد محترم عبدالحی خان مندرانی ابن حضرت محمد مسعود خان ؓمندرانی صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام بعارضہ فالج/برین ہیمریج 22 اگست2021 بروز اتوار قریباً شام 6 بجے مالک حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے۔ انا للہ وانا الہ راجعون۔ مرحوم موصی تھے اس لیے تدفین بہشتی مقبرہ میں ہوئی۔ مکرم ساجد احمد نے ان کا جنازہ پڑھایا۔ قبر تیار ہونے پر مکرم طاہر کاشف نے دعا کرائی۔ والد صاحب مرحوم پیشہ کے اعتبار سے معلم تھے اور فرائض منصبی کی ادائیگی کے بعد اپنا بقیہ وقت جماعتی امور کو سرانجام دینے میں صرف کرتے تھے۔ فروری 1993ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد اپنا سارا وقت جماعت کے لیے وقف کر دیا۔ آپ سالہا سال تک اپنی جماعت کے صدر جماعت اور سیکریڑی مال رہے۔ اور گردونواح کی جماعتوں میں مسلسل رضاکارانہ طور پر چندہ جات کی وصولی اور احباب جماعت کی تعلیم اور تربیت کے لیے آتے جاتے رہے۔ انہیں اپنے ضلع کی مقامی احمدی جماعتوں میں مسلمہ بزرگ کی حثیت حاصل تھی۔ شب باش اور دعا گو انسان تھے۔ والد صاحب نے 4 بیٹے 2 بیٹیاں اور 25 پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں یادگار چھوڑی ہیں۔ہماری والدہ محترمہ الحمد للہ حیات ہیں۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت محمد عثمان خان ؓمندرانی کی بیٹی ہیں۔ احباب سے اس مخلص خادم سلسلہ کی بلندی درجات کے لیے درخواست دعا ہے۔

اللہ تعالی ان کی جملہ اولاد کو ان کی نیکیوں کو جاری وساری رکھنے کی توفیق دیتا چلا جائے۔ آمین


پچھلا پڑھیں

پولینڈکا تاریخی سفر (قسط اول)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 ستمبر 2021