• 10 مئی, 2024

رپورٹ بابت ریجنل اجتماع لجنہ ریجن امبور

مؤرخہ 23ستمبر 2020ء کو صدر صاحبہ لجنہ ریجن امبور نے اجتماع کے لیے مختلف دیہات کا دورہ کیا اور تمام مجالس کو حاضری یقینی بنانے کی درخواست کی۔خاص طور پر خاؤل جماعت جہاں پر اجتماع منعقد ہونا تھا وہاں خاص طور پر ایک اجلاس اس غرض کے لیے کیا گیا۔

اس اجلاس میں لجنہ اور ناصرات کی حاضری 110 رہی۔ چونکہ ریجنل اجتماع کے ساتھ مسجد کا افتتاح بھی اسی دن تھا۔لہذا تمام حاضرین کا کھانا تیار کرنے کی ذمہ داری لجنہ اماء اللہ خاؤل کے سپرد ہوئی۔

24ستمبر 2020ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا۔ لجنہ اماء اللہ کی ذمہ داریوں پر ایک تقریرہوئی، بچیوں نے ترانہ پڑھااوروقارعمل کرکے مسجد کے اردگرد کی صفائی کی گئی۔

مؤرخہ 25 ستمبر بروز جمعة المبارک اجتماع کے دوسرے روز کااجلاس صبح آٹھ بجے شروع ہوا جس میں ناصرات نے ترانے پڑھے صدر صاحبہ لجنہ مقامی نے خطاب فرمایا۔ریجنل صدر صاحبہ لجنہ نےاس اجلاس کی صدارت فرمائی۔

تیسرا اجلاس ٹھیک 12 بجے شروع ہوا جس کی صدارت مکرمہ صدر صاحبہ سینیگال نے فرمائی ۔تلاوت اورنظم کے بعد ریجنل صدر صاحبہ نے مختصر تعارف کروایا اور مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ نے اختتامی خطاب فرمایا۔ آپ نے خطاب میں لجنہ کوان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور اتنا اچھا اجتماع منعقد کرانے پر انتظامیہ کی خدمت میں مبارکباد پیش کی۔ اس اجتماع کی حاضری چار صدلجنہ وناصرات پرمشتمل رہی۔ الحمد للہ علی ذالک۔

(رپورٹ: ظفراقبال مبلغ سلسلہ سنیگال)

پچھلا پڑھیں

رپورٹ تربیتی کلاس أطفال الاحمدیہ، خدام الاحمدیہ، ناصرات و لجنہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 دسمبر 2020