• 11 مئی, 2024

نماز جنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد جاوید۔ پرائیویٹ سیکرٹری لندن یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے مؤرخہ 21؍مارچ 2022ء بروز سوموار دوپہر 12بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لا کر ایک نماز جنازہ حاضر اور چند نماز جنازہ غائب پڑھائے۔

21؍ مارچ 2022ء
نماز جناز ہ حاضر

عزیزہ ھبتہ الولی مبارک بنت مکرم مبارک احمد صاحب (ساؤتھ فیلڈز۔یوکے)

9مارچ 2022 کو 12سال کی عُمر میں بقضائے الہٰی وفات پا گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ عزیزہ مکرم اظہر احمد میاں صاحب مرحوم (ناظم دفتر جلسہ سالانہ یوکے) کی نواسی تھیں۔ پسماندگان میں والدین کے علاوہ ایک بھائی عزیزم مباہل احمد بعمر چھ سال شامل ہیں۔

نماز جنازہ غائب

-1 مکرم صوبیدار میجر فخر اقبال شبلی صا حب ابن مکرم ملک محبوب عالم صاحب

21 فروری 2022 کو بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔۔ مرحوم نے مقامی جماعت میں سیکرٹری مال کے علاوہ سیکرٹری تحریک جدید اور سیکرٹری وقف جدید کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ نمازوں کے پابند، تہجد گزار، غریب پرور، مہمان نواز،خلافت سے گہرا عقیدت کا تعلق رکھنے والے ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ مرحوم اللہ کے فضل سے 1/7حصہ کے موصی تھے۔

-2 مکرمہ امینہ فرحت صاحبہ اہلیہ مکرم ادریس خان صاحب (انڈیا)

17مارچ 2022 کو بقضائے الہٰی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔۔ مرحومہ نے بہت سے بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی توفیق پائی۔ خلافت کی فدائی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔

24؍ مارچ 2022ء

مکرم منیر احمد جاوید۔ پرائیویٹ سیکرٹری لندن یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے مؤرخہ 24؍مارچ 2022ء بروز جمعرات دوپہر 12بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لا کر ایک نماز جنازہ حاضر اور چند نماز جنازہ غائب پڑھائے۔

نماز جنازہ حاضر

مکرمہ ساجدہ صدیقہ منان صاحبہ (ارلز فیلڈ۔ یوکے)

8مارچ 2022 کو 57سال کی عُمر میں بقضائے الہٰی وفات پا گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔۔ مرحومہ کا تعلق لاہور کی میاں فیملی سے تھا اور آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت میاں عبد العزیز مغل صاحب کی نواسی تھیں۔ مرحومہ بیماری کی وجہ سے تقریباً تیس سال سے وہیل چیئر پر تھیں۔ بیماری کا بڑی بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔ آپ بہت دیندار، صوم وصلوۃ کی پابند، ملنسار، غریبوں کا خیال رکھنے والی، صابرہ و شاکرہ ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ خلافت کے ساتھ حددرجہ احترام اور عقیدت کا تعلق تھا۔آپ نے عمرہ کرنے کی سعادت پائی۔ انہیں جلسہ سالانہ قادیان میں بھی شمولیت کی توفیق ملی۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں بوڑھی والدہ مکرمہ آمنہ صدیقہ منان صاحبہ کے علاوہ چار بھائی اور تین بہنیں شامل ہیں۔

نماز جنازہ غائب

-1 مکرم رانا عبد الرحمٰن صاحب (جرمنی)

18فروری 2022 کو بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔۔ مرحوم 1990سے جرمنی میں مقیم تھے اور جلسہ سالانہ پر مٹھائی کا سٹال لگاتے تھے۔ خوشاب میں مخالفین نے آپ کی دکان کو آگ لگادی تھی لیکن اللہ کے فضل سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ صوم وصلوۃ کے پابند، تہجد گزار، مہمان نواز، غریب پرور، چندوں میں باقاعدہ بہت نیک اور مخلص انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں چار بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

-2 مکرمہ زمیلہ مقبول صاحبہ اہلیہ مکرم عبد اللطیف مقبول صاحب مرحوم (ایڈیلیڈ۔آسٹریلیا)

17 فروری 2022 کو 81 سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔۔ مرحومہ کو اپنے خاوند کے ساتھ 1963 میں فجی میں احمدیت قبول کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ بعدازاں آپ کی تبلیغ سے خاندان کے دیگر افراد کو بھی قبول احمدیت کی توفیق ملی۔ آپ کے شوہر نے جماعت فجی کے پہلے امیر اور پھر آسٹریلیا ہجرت کے بعد جماعت برسبن کے صدر کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحومہ خدمت دین کے کاموں میں اپنے شوہر کے شانہ بشانہ کام کرتی رہیں اور اس کے علاوہ صدر لجنہ برسبن کے طور پر بھی خدمت کی توفیق پائی۔ آپ غریب پرور، صدقہ وخیرات کرنے والی، مہمان نواز، مالی قربانیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی ایک بہت مخلص اور نیک خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں چار بچے شامل ہیں۔

-3 مکرم محمد افضل بٹ صاحب (آف جرمنی)

18 دسمبر 2021 کو پاکستان میں بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔۔ مرحوم جماعتی کاموں میں تعاون کرنے والے ایک نیک، مخلص اور باوفا انسان تھے۔ چندہ جات کے علاوہ دیگر مالی قربانیوں میں بھی
حسب توفیق حصہ لیتے تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چھ بیٹیاں شامل ہیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔ آمین

(ادارہ کی طرف سے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش ہے)

پچھلا پڑھیں

رمضان کے پہلے عشرہ رحمت کی مناسبت سے ادعیہ ماثورہ

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ