• 26 اپریل, 2024

مکرم داؤد احمد ظفر مربی سلسلہ

سانحہ ارتحال
مکرم داؤد احمد ظفر مربی سلسلہ وکارکن رقیم پریس لندن۔ یوکے

مکرم ملک مظفر احمد۔ مینیجر رقیم پریس یوکے تحریر کرتے ہیں:
مکرم داؤد احمد ظفر مرحوم کو رقیم پرنٹنگ پریس یوکے کے شعبہ کمپیوٹر کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ربوہ سے بطورخاص بلوایا گیا تھا۔ چنانچہ 2001ء میں ربوہ سے طباعت کے تعلق میں بنیادی تربیت حاصل کرنے کے بعد یہاں تشریف لائے۔ انہیں محنت سے یہ کام سیکھنے کا شوق تھا جلد ہی طباعت سے قبل کے کمپیوٹر پر کیے جانے والے کاموں پر انہوں نے عبور حاصل کر لیا۔ گرافک ڈیزائن اور کتابوں کی کمپوزنگ نیز تیار شدہ فائلوں میں اگر کوئی درستی کرنی ہو تو باریک بینی سے یہ کام بہت عمدگی سے کر لیتے۔ وقت کے ساتھ ساتھ آنے والی نئی ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر پر خود ہی محنت کر کے کام سیکھا اور پھر اسے اپنایا۔

افریقہ کے ممالک میں قائم ہمارے پریسسز کے لیے نمائندے آتے تو ان کو بھی تربیت دیتے اور ٹیلی فون کے ذریعے بھی ان کی مدد کیا کرتے تھے۔ بہت محنت سے کام کرتے علالت سے قبل خط منظور کے ساتھ طبع ہونے والے تاریخی رنگین قرآن ِکریم کی تیاری پر بھی انہوں نے خاص توجہ سے کام کیا۔ ساتھ کام کرنے والوں سے ان کا تعلق بہت دوستانہ رہتا بہت مہمان نواز، طبیعت میں مزاح اور خوش مزاج طبیعت کے حامل شخصیت تھے۔

اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 19۔ حصہ دوم)