• 5 مئی, 2024

ریجنل اجتماع انصاراللہ ایلڈوریٹ ریجن کینیا

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے موٴرخہ 5-6؍نومبر بروز ہفتہ و اتوار مجلس انصار اللہ کینیا کو ایلڈوریٹ ریجن (رفٹ ویلی اے) کا سالانہ اجتماع ایلڈوریٹ مسجد و مشن ہاؤس میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للّٰہ علی ذلک۔ اجتماع میں شرکت کے لئے انصار کی آمد کا سلسلہ 5؍نومبر ہفتہ کی صبح شروع ہوا۔ مختلف مجالس سے تشریف لانے والے انصار کی رجسٹریشن کے بعد انصار کو ناشتہ پیش کیا گیا نیروبی ہیڈ کوارٹرز سے مکرم عبد العزیز گاکوریا صاحب صدر مجلس انصاراللہ کینیا اور مکرم شیخ سمیر احمد صاحب قائدتربیت انصار اللہ کینیا تشریف لائے۔ ڈیڑھ بجے بعد نماز ظہر صدر مجلس انصاراللہ کینیا مکرم و محترم عبد العزیز گاکوریا صاحب کی زیر صدارت اجتماع کا افتتاحی اجلاس شروع ہو ا۔مکرم آدم توبئی صاحب نے تلاوت قرآن کریم کی اور آیات کا سواحیلی ترجمہ پیش کیا جس کے بعد مکرم رشید الوانزے صاحب زعیم اعلیٰ ریجن ہذا نے انصارکا عہد دہرایا پھر مکرم یوسف حاجی صاحب نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بزبان سواحیلی ہدیہ نعت پیش کیا۔ بعدہ مکرم صالح سلمان صاحب زعیم مجلس انصاراللہ ایلڈوریٹ نے ’’حضرت مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ السلام کی آمد‘‘ کے موضوع پر سواحیلی میں تقریر کی جس کے بعد مکرم یحییٰ شمسی صاحب زعیم انصاراللہ کپسابٹ (Kapsabet) مجلس نے ’’انفاق فی سبیل اللہ کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی پھر اسی موضوع پر مکرم حسن اسوا صاحب زعیم انصاراللہ مکوٹانو (Makutano) مجلس نے سواحیلی میں تقریر کی۔ جس کے بعد کھانے اور علمی و جسمانی مقابلہ جات کے لئے وقفہ ہوا۔ کھانے کے بعد مکرم سمیر احمدشیخ صاحب قائد تربیت کی زیر نگرانی علمی و جسمانی مقابلہ جات ہوئے۔ ساڑھے پانچ بجے شام اجتماع کا دوسرااجلاس مکرم صدر مجلس انصاراللہ کینیا کی ہی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک مکرم صالح سلمان صاحب نے کی جس کے بعد مکرم صدر صاحب کی اقتدا میں انصار نے اپنا عہد دہرایا پھر مکرم آدم توبئی صاحب نے نظم پیش کی جس کے بعد خاکسار محمد افضل ظفر مربی سلسلہ نے علمی و جسمانی مقابلوں میں پوزیشن لینے والو ں میں انعامات تقسیم کئے۔ بعدہ مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ نے تقریر کی اور خاکسار نے دعا کروائی۔نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد رات کو کھانا پیش کیا گیا۔

اجتماع کے دوسرے دن کے پروگرام کا آغاز نماز تہجد سے ہوا مکرم معلم آدم توبئی صاحب نے نماز تہجد و نماز فجر پڑھائی اور معلم عثمان چموئی صاحب نےدرس قرآن دیا جس کے بعد اجتماع کی تیاری اور ناشتے کے لئے وقفہ ہوا۔ آٹھ بجے صبح سے لیکر دس بجے تک مکر م صالح سلمان صاحب (ریٹایرڈ معلم) اور مکرم معلم آدم توبئی صاحب کی زیر نگرانی تربیتی کلاس منعقد کی گئی جس کے بعد پروگرام کے مطابق زوم پر قرآن کلاس ہونی تھی جو رابطہ نہ ہو سکنے کی وجہ سے نہ ہو سکی چنانچہ خاکسار نے دس سے بارہ بجے تک قرآن کلاس کے علاوہ مجلس سوال و جواب منعقد کی جس کے بعد مکرم زعیم اعلیٰ صاحب نے ریجن کے زعماء سے میٹنگ کی۔ ڈیڑھ بجے خاکسار نے انصار بھائیوں سے مختصر الوداعی کلمات کہنے اور ان کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے بعد اختتامی دعا کروائی، جس کے بعد نماز ظہر و عصر ادا کی گئی اور دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔ اوریہ اجتماع بفضل خدا بخیروعافیت اختتام پذیر ہوا الحمد للّٰہ اس اجتماع میں 8 مجالس کے 21 انصار نے شرکت کی۔ فجزاھم اللّٰہ احسن الجزاء

(رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ مبلغ سلسلہ کینیا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 19۔ حصہ دوم)