• 4 مئی, 2024

شان اسلام

شان اسلام
(کلام حضرت مسیح موعودؑ)

پاکوں کو پاک فطرت دیتے نہیں ہیں گالی
پر اِن سِیہ دِلوں کا شیوہ سدا یہی ہے

افسوس سبّ و توہیں سب کا ہوا ہے پیشہ
کس کو کہوں کہ اُن میں ہرزہ درا یہی ہے

آخر یہ آدمی تھے پھر کیوں ہوئے درندے
کیا جون اِن کی بگڑی یا خود قضا یہی ہے

جس آریہ کو دیکھیں تہذیب سے ہے عاری
کِس کِس کا نام لیویں ہر سُو وَبا یہی ہے

لیکھو کی بدزبانی کارَدْ ہوئی تھی اُس پر
پھر بھی نہیں سمجھتے حمق و خطا یہی ہے

اپنے کئے کا ثمرہ لیکھو نے کیسا پایا
آخر خدا کے گھر میں بَد کی سزا یہی ہے

(درثمین صفحہ79-80)

پچھلا پڑھیں

آخری گھر اللہ کا گھر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 نومبر 2022