• 23 جولائی, 2025

آج کی دعا

بِسْمِ اللّٰهِ الْكَبِيرِ، أَعُوذُ بِاللّٰهِ الْعَظِيمِ، مِنْ شَرِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ، وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ

(ابنِ ماجہ كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ مَا يُعَوَّذُ بِهِ مِنَ الْحُمَّى حدیث نمبر3526)

ترجمہ: ’’کبریائی والے اللہ کے نام سے۔ میں عظمت والے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں، جوش مارتی رگ کے شر سے اور آگ کی گرمی کےشر سے۔‘‘

یہ پیارے رسولِ کریم ﷺ کی بخار اور دردوں میں شفایابی کی دعا ہے۔

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

الْحُمَّى كِيْرٌ مِنْ كِيْرِ جَهَنَّمَ، فَنَحُّوْهَا عَنْكُمْ بِالْمَاءِ الْبَارِدِ

(ابنِ ماجہ كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَابْرُدُوهَا بِالْمَاءِحدیث نمبر3475

ترجمہ: ’’بخار جہنم کی ایک دھونکنی ہے۔ اسے ٹھنڈے پانی کے ذریعے سے دور ہٹاؤ۔‘‘

ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت سمرہ بن جندب ؓ بیان کرتے ہیں کہ:
بخار جہنم کا ایک ٹکڑا ہے اسے بجھا دو یعنی ٹھنڈا کر دو اپنے سے، ٹھنڈے پانی کے ذریعہ سے۔

(مسند احمد)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت کے متعلق حضرت مصلح موعودؓ کے بیان فرمودہ بعض واقعات

اگلا پڑھیں

خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 13؍ نومبر 2020ء