• 26 اپریل, 2024

مسجد ’’بیت الاحسان‘‘ بو ریجن سیرالیون کا افتتاح

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سیرالیون کو بو ریجن کی جماعت Durbna Ground میں ایک مسجد کے افتتاح کی توفیق ملی۔ الحمد للہ

جلسہ سالانہ کے تیسرے روز مورخہ 26جنوری 2020ء کو اختتامی تقریب کے بعد مرکزی مہمانوں اور سینیگال کا وفد امیر صاحب سیرالیون کے ساتھ ایک مسجد کے افتتاح کے لیے تشریف لے گیا۔ یہ مسجد احمدی مبلغ چودھری احسان الٰہی جنجوعہ کی سیرالیون میں موجود فیملی اور دیگر ملکوں میں موجود ان کے رشتہ داروں کی طرف سے بھجوائے گئے فنڈز سے تیار کی گئی ہے۔ مکرم چودھری صاحب کو ایک لمبا عرصہ سیرالیون میں خدمت کی توفیق ملی۔ آپ نے یہاں الحاجی علی روجرز صاحب مرحوم (ایک فدائی مخلص احمدی)کی صاحبزادی سے شادی کی اور ان سے آپ کی اولاد یہاں موجود ہے۔

حضور انور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے از راہِ شفقت اس مسجد کا نام مسجد بیت الاحسان عطا فرمایا ہے۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مہمانوں کا تعارف ہوا۔ چوہدری ابراہیم جنجوعہ صاحب نے جنجوعہ فیملی کے ممبرز کا تعارف کروایا۔ مہمان خصوصی مکرم شریف عودہ صاحب نے ایک مختصر خطاب کے بعد مسجد کا افتتاح کیا اور دعا کروائی۔

مسجد کا سنگ بنیاد مورخہ 27۔اکتوبر2018ء کو امیر صاحب سیرالیون نے ایک تقریب میں رکھا تھاجس میں کثیر تعداد میں لوکل غیر احمدی احباب شامل ہوئے اور تبلیغ کا ایک بہترین موقع ملا۔

مسجد کا کل مسقف احاطہ 40×35 فٹ ہے اور اس میں 150نمازیوں کی گنجائش ہے۔مسجد کے ساتھ نمازیوں کی سہولت کے لیے ایک نلکا بھی لگایا گیا ہے۔معلم سلسلہ کی رہائش کے لیے ایک معلم ہاؤس بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔اس مسجد کی تعمیر کی نگرانی کی سعادت مکرم عقیل احمد ریجنل مبلغ بو کو حاصل ہوئی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مسجد کو نمازیوں سے آباد رکھے۔ آمین

(رپورٹ:عبد الہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل)

پچھلا پڑھیں

جماعت سُرینام کی مذہب کے عالمی دن کے پروگرام میں شرکت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 فروری 2020