• 26 اپریل, 2024

گنی بساؤ کےبساؤ ریجن میں مسجد کا افتتاح

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ گنی بساؤ کو حلقہ ’انڈام‘ میں ایک نئی مسجد تعمیر کرنے کی توفیق ملی۔

مسجد کی تعمیر میں انصار، خدام، اطفال اور لجنہ نے بھر پور رنگ میں وقارعمل کے ذریعہ حصہ لیا۔ جس میں مسجد کی بنیادوں کی کھدائی، بلاکس کو بنانا، ریت کو اکٹھا کرکے لانا، پانی لانا، بلاکس کی تعمیر اور مختلف کام کیے گئے۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں کی برکت سے اس مسجد کی تکمیل کے بعد مورخہ 10 جنوری 2020ء کو مولانا محمد احسن میمن مشنری انچارج گنی بساؤ نے دعا کرواکر مسجد کا رسمی افتتاح کیا۔ اس کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔

خطبہ جمعہ میں مشنری انچارج صاحب نے احباب جماعت کو مسجد کی تعمیر کی اہمیت اور مسجد کی حقیقی زینت کے متعلق تلقین کی۔

مسجد کے افتتاحی پروگرام میں سرکاری حکام، لوکل چیف، لوکل امام اور دیگر معززین شامل تھے۔ ان تمام معزز مہمانان نے جماعت کی دینی و معاشرتی خدمات کو سراہا۔

افتتاحی تقریب میں خدا کے فضل سے 475۔افراد نے حصہ لیا۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

پچھلا پڑھیں

جماعت سُرینام کی مذہب کے عالمی دن کے پروگرام میں شرکت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 فروری 2020