• 5 مئی, 2024

عطیہ خون بسلسلہ سال نوریجن ماں و آبوویل، آئیوری کوسٹ

جماعت احمدیہ دوسروں کے برعکس سال نو کا آغاز محاسبہ نفس کے ساتھ ساتھ حقوق اللہ و حقوق العباد کی ادائیگی پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ کرتی ہے۔اسی سلسلہ میں آئیوری کوسٹ مغربی افریقہ کے دو ریجنز ماں (Man) و آبوویل (Agboville) نے سال نو 2022ء کے آغاز پر اپنے اپنے شہرکی احمدیہ مساجد کے سامنے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کرنے کی سعادت پائی جس کے انتظامات ریجنل مبلغین کرام، مکرم شبیر احمد بلوچ صاحب ریجنل مشنری ماں ومکرم بناؤ عبدالرزاق صاحب ریجنل مشنری آبوویل نے کئے۔ اس سلسلہ میں سرکاری ادارہ برائے عطیہ خون (Centre National de Transfusion Sanguine) کی مدد سے جماعتی انتظام کے تحت خون عطیہ کرنے کے لئے انتظامات کئے گئے۔ دونوں ریجنز میں احمدی احباب کے ساتھ چند ایک غیر از جماعت احباب نے بھی خدمت انسانیت کے اس کام میں حصہ لیا۔ ریجن ماں میں مؤرخہ 07 جنوری بروز جمعۃ المبارک اس کا انعقاد کیا جس میں 30 مردو خواتین نے عطیہ خون کرنے کی سعادت پائی جبکہ آبوویل ریجن میں مؤرخہ 08 جنوری بروز ہفتہ 20 افراد نے خون کا عطیہ کیا۔ اللہ تعالیٰ سےدعا ہے کہ وہ ان دونوں ریجنز کے احباب جنہوں نے عطیہ خون کی سعادت پائی کو خدمت انسانیت کے اس کام کا احسن اجر عطا کرے اور آئندہ بھی انہیں خدمت انسانیت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی سعادت نصیب کرتا جائے۔ آمین

(عبدالنور۔ نمائندہ الفضل آن لائن آئیوری کوسٹ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 فروری 2022

اگلا پڑھیں

آج کی دعا