• 28 اپریل, 2024

نمایاں کامیابی

اللہ تعالیٰ نے محض اپنے خاص فضل سے میرے چھوٹے بھائی عزیزم ڈاکٹر نوید احمد خاں ابن رانا عبدالحکیم خاں کاٹھگڑھی سابق صدر جماعت و امیر حلقہ گڑھ موڑضلع جھنگ کوتعلیمی میدان میں نمایاں اعزاز سے نوازا ہے۔ عزیزم نے Universty of Wales London Campus سے ماسٹرز کی تعلیم کے بعد اب جرمنی سے Ph.D in Economics with Distinction (1,3 Noten) کے ساتھ مکمل کی ہے۔ الحمد اللہ علی ذالک۔

عزیزم حاجی چوہدری عبدالحمید خاں صاحب کاٹھگڑھی رفیق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پوتا اور چوہدری عبداللہ خاں صاحب کاٹھگڑھی سابق صدر جماعت چک نمبر 2 ٹی ڈی اے ضلع خوشاب کا نواسہ ہے۔ عزیزم ہمارے خاندان میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلےفرد ہیں ۔اللہ تعالیٰ کرے ان کی یہ انتھک محنت اور یہ تعلیمی اعزاز آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنے۔ آمین۔

عزیزم ڈاکٹر نوید احمد خاں صاحب اس وقت صدر جماعت (Cottbus Germany) کے طور پر خدمت کی توفیق بھی پا رہے ہیں۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ اعزاز ہم سب کے لیے خصوصاً جماعت کے لیے ہر لحاظ سے بابرکت اور مفید ہو اور خلیفہ المسیح کے لیے قراۃ العین ثابت ہو ۔ آمین

اللہ تعالی ہم سب کو خلافت کا سلطان نصیر بنائے اور ہمارا علم اور تجربہ ہمیشہ خلافت کے سایہ میں بڑھتا رہے اور ہم سب کو نافع الناس وجود بنا دے۔ آمین

تمام احباب کرام سے عزیزم کی مزید کامیابیوں اور بہترین عملی زندگی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

خاکسار
رانا مبین کاشف خاں ایڈووکیٹ

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 فروری 2022

اگلا پڑھیں

آج کی دعا