• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِكَ وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ وَ فُجَائَةِ نِقْمَتِكَ وَجَمِيْعِ سَخَطِكَ

(صحیح مسلم کتاب الذکر)

ترجمہ:اے اللہ! میں تیری نعمت کے زائل ہو جانے،تیری عافیت کے ہٹ جانے،تیری اچانک سزا اور ان سب باتوں سے پناہ مانگتا ہوں جن سے تو ناراض ہو۔

یہ پیارے رسول کریم حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی خداتعالیٰ کی ناراضگی سے بچنے کی ایک جامع دعا ہے۔

ہمارے پیارے امام حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 22مئی 2020ء کو خطبہ جمعہ میں جماعت کو اس دعا کے پڑھنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ اللہ کرے کہ ہم حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے تحت زیادہ سے زیادہ اس دعا کو اپنے رب کے حضور پیش کرنے کی کوشش کریں۔ آمین

(قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 07 جون 2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 08 جون 2020ء