• 26 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر23، 09مئی 2020

  • اسی فی صد جیل خالی کرنا ہوگی
  • 116ویں سالگرہ
  • نائیجریا  بیس لاکھ ٹسٹ کرے گا
  • امدادی سامان والاجہاز ایتھوپیا نے گرایا

افریقہ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال

 کل مریض تندرست ہونے والے اموات
57,870 19,363 2,154

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 8895
2 مصر 8476
3 مراکش 5711
4 الجیریا 5369
5 گھانا 4012

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3744 مریضوں اور 74 اموات کا اضافہ۔

تنزانیہ نے بھی  دوائی منگوا لی

عالمی اداراہ صحت کی مخالفت کے باوجود کئی افریقن ممالک مالاگاسی دیسی دوائی برائے کورونا وائرس منگوا رہے ہیں ۔ تنزانیہ نے بھی اس دوائی کی ایک کھیپ منگوا لی ہے ۔ (الجزیرہ)

گھانا میں ریکارڈ اضافہ

 مغربی افریقہ کے ملک گھانا میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ گھانا نے بڑی تعداد میں  ٹسٹ  شروع کئے ہیں۔ ایک دن میں  ریکارڈ  اضافہ  نوٹ کیا گیاہے 921 نئے کیسز سامنے آئے ۔( افریقہ نیوز )

600 ملین فرانک سیف کا عطیہ

یونیسف  نے کورونا وائرس کے خلاف  اقدامات کرنے کے لئے  برکینا فاسو کو چھ سو ملین فرانک سیفا کا عطیہ دیا ہے ۔(lefasonet)

سکول ابھی نہیں کھلیں گے

برکینا فاسو کے تمام تعلیمی ادارے 14مارچ سے بند ہیں ۔  سکول کھلنے کی تاریخ کا اعلان کئی دفعہ کیا جا چکا ہے  تاہم وبا کے پیش نظر تاریخیں آگے کر دی جاتی ہیں ۔ ایک بار پھر امتحانی کلاسز کھولنے کی تاریخ  آگے  کر دی گئی ہے ۔ اب  یکم جون  کو کلاسز شروع ہوں گی۔  ۔(lefasonet)

اسی فی صد جیل خالی کرنا ہوگی

 کونگو کی جیلوں میں  گنجائش سے 600فیصدزائد قیدی موجود ہیں۔ جیلوں میں  وبا کے پھیلنے کی وجہ سے کنشاسا کی سنٹرل جیل کو اسی فیصد تک خالی کرنا ہو گا ۔ /actualite.cd

116ویں سالگرہ

جنوبی افریقہ کے Fredie Blom نے کورونا وائرس کی وبا کے اس دور میں اپنی 116ویں سالگرہ منائی۔ سو سال قبل ان کی بہن ہسپانوی فلو سے ہلاک ہوئی تھی۔بلوم  دنیا کےعمر رسیدہ افراد میں سے ایک ہیں۔   http://u.afp.com

نائیجریا  بیس لاکھ ٹسٹ کرے گا

نائیجریا نیشنل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے (این ڈی سی ڈی) کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ملک اگلے چند مہینوں میں 20 لاکھ کورونا ٹیسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ حکومت اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اقدامات  شروع کر دئے گئے ہیں ۔( افریقہ نیوز)

کورونا  ٹول فری نمبر

بینن نے عوام کی سہولت کے   لیے  چوبیس گھنٹے  ٹول فری نمبر کی  مہیا کیا ہے۔ 136 کے تین ہندسوں پر مشتمل اس نمبر پر دو افراد نے  غیر ضروری کالز کیں ۔ انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ .(gouv.bj)

کیسز میں  اضافہ نہیں ہوا

بوٹسوانا ان افریقی ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے ایک ہفتہ سے زیادہ عرصے سے کورونا  کیسز میں اضافہ ریکارڈ نہیں کیا ہے(افریقہ نیوز)

استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد کی اجازت

یوگنڈا نے  کورونا کی وبا کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال شدہ  کپڑوں کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی ۔ تاہم حکومت نے اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔( بی بی سی)

ریسٹورنٹ  کھول دیئے گئے

 آئیوری کوسٹ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے بار اور ریسٹورنٹس کھول دئے ہیں ۔ (بی بی سی)

 امدادی سامان والاجہاز ایتھوپیا نے گرایا

صومالیہ میں چند روز قبل کورونا وائرس کے حوالے سے امدادی سامان لے جانے والا جہاز گرا دیا گیا تھا جس میں موجود چھ افراد بھی جان کی بازی ہار بیٹھے۔ ایتھوپیا کی افواج نےاس جہاز کو ما رگرانے کا اعتراف   کر لیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاز کی شناخت کی اطلا ع نہیں تھی۔  جہاز  کی غیر معمولی پرواز کو خود کش حملہ  تصور کیا گیا ۔اس شک کی بنا پر اسے مار  گرایا گیا ۔

https://www.theeastafrican.co.ke/news/ea/Ethiopian-troops-admit-shooting-down-Kenyan-plane/4552908-5546934-5bdludz/index.html

 (چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 09۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 10۔مئی2020ء