• 23 ستمبر, 2021

مربیان سلسلہ احمدیہ کے نام

لہجوں میں صداقت ہے
بےلوث اطاعت ہے
مہدی کے سپاہی ہیں
پیغام محبت ہے
چہروں پہ تبسم ہے
سادہ سی طبیعت ہے
سینوں میں فقط ان کے
قرآن کی دولت ہے
برگد ہیں یہ نیکی کے
اک سایہ شفقت ہے
اے میرے خدا ہم پر
کیا خوب عنایت ہے
ہاں غلبۂ دیں ہوگا
زاہد یہ حقیقت ہے

(سید طاہر احمد زاہد)

پچھلا پڑھیں

اعلان نکاح

اگلا پڑھیں

گالی دینا جاہلیت کی عادت ہے