• 8 ستمبر, 2024

بانفورا، برکینا فاسو میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

موٴرخہ 20؍ فروری 2023ء کو ریجن بانفورا میں یوم مصلح موعود مختلف جماعتوں میں منعقد کیا گیا۔جس میں بانفورا شہر، ینگولوکو،تاغا،سوباگا، دونا،لوماگارا کی جماعتیں شامل ہیں۔

ان اجلاسات کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ان اجلاسات میں پیشگوئی مصلح موعود پڑھ کر سنائی گئی۔ بعد ازاں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حیات طیبہ اور آپ کے عظیم الشان کار ہائےنمایاں کے بارے میں بتایاگیا۔احباب جماعت کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کتب پڑھنے کی طرف توجہ دلائی گئی تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ ان کتب سے مستفید ہوسکیں۔

اجلاسات کے اختتام پر احباب نے سوالات کئے جن کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔چھ اجلاسات کی مجموعی حاضری 350ہوئی۔

(رپورٹ۔ اعجاز احمد۔ ریجنل مبلغ بانفورا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 مارچ 2023

اگلا پڑھیں

احمدیت کا فضائی دور (ایم ٹی اے- تقدیر الٰہی کا زندہ و تابندہ نشان) (قسط 3)