• 7 مئی, 2024

آپ کی نسبت سے ہی

ہےجہاں کی ساری خِلقت آپؐ کی نسبت سے ہی
ہم بنیں ہیں خیرِ امت آپؐ کی نسبت سے ہی

مہر و مہ نے روشنی لی آپ کے ہی نور سے
اورستاروں میں ہےزینت آپؐ کی نسبت سے ہی

ملحدو کج راہ و بھٹکے صاحبِ عرفاں ہوئے
پا گئے مولا کی قربت آپؐ کی نسبت سے ہی

کھوٹے سکے چل گئے ہیں چاکری سے آپ کی
مٹ گئی ہر اک کثافت آپؐ کی نسبت سے ہی

صاحبِ لولاک عظمت آپ کی ہے بالا تر
سارےنبیوں کی ہےعصمت آپؐ کی نسبت سےہی

دشمنِ جاں آپ کی جاں پر فدا ایسے ہوئے
پی لیا جامِ شہادت آپؐ کی نسبت سے ہی

آپ کے عفو و کرم کے غیر بھی قائل ہوئے
چھوڑ بیٹھے سب عداوت آپؐ کی نسبت سے ہی

جس نے پکڑا آپ کا دامن اسے سب کچھ ملا
پالی اس نےجگ میں جنت آپؐ کی نسبت سے ہی

(حافظ محمد مبرور)

پچھلا پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت کے متعلق حضرت مصلح موعودؓ کے بیان فرمودہ بعض واقعات

اگلا پڑھیں

محترمہ الحاجہ زینب بی بی صاحبہ