• 30 نومبر, 2020

مالی (MALI) کے مستحق افراد میں کپڑوں کی تقسیم

انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیا گیا ہے، اسے تمام جانداروں سے افضل مانا گیا ہے یہ درجہ اور رتبہ اسے تبھی حاصل ہو سکتا ہے جب وہ دوسروں کے تکلیف کا احساس کرے اور اسے دور کرنے کی کوشش کرے ۔خدمت اور ایثار کا جذبہ ہی انسان کو دوسرے جانداروں سے افضل بناتا ہے۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’پس تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو۔ یاد رکھو کہ تم ہر شخص سے خواہ وہ کسی مذہب کا ہو‘ ہمدردی کرو اور بلاتمیز ہر ایک سے نیکی کرو کیونکہ یہی قرآن شریف کی تعلیم ہے۔‘‘

(ملفوظات جلد4 صفحہ219)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ مالی جہاں اسلام احمدیت کے حقیقی پیغام کو مالی کے طول عرض میں پہنچانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے وہاں عوم الناس میں خدمت انسانیت کا جذبہ پیدا کرنے لئے بہت سی سرگرمیوں میں بھی مصروف عمل ہے جن میں مختلف ہسپتالوں میں مفت کھانے کی تقسیم، مستحق طالب علموں کے لئے تعلیمی وظائف ،غریب اور بیواؤں کی مالی امداد وغیرہ

اسی سلسلہ کی ایک کڑی مستحق بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم ہےجماعت احمدیہ مالی غرباء کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے سلسلے میں گذشتہ 8 سال سے مسلسل عیدین کے موقع پر غرباءو یتاما میں کپڑوں کے تحائف تقسیم کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے الحمد للہ علی ذالک

امسال مورخہ20جولائی2020بروزاتوارایک تقریب کا انعقاد کی گیا جس میں مالی کے 28 ریجنز کے نمائندگان کے علاوہ بہت سے گورنمنٹ اتھارٹیز جن میں مئیر آف N’gabacoro، مئیر آف Sangrebgou، نمائندہ کمشنر آف پولیس، اور باماکومیں موجودتین یتیم خانوں کے نمائندگان شامل تھے ۔

تقریب کے اختتام پر مکرم امیر و مشنر ی انچارج جماعت احمدیہ مالی نے تمام ریجنز سمیت باماکو میں موجود تین یتیم خانوں کے نمائندگان میں کل 2398 سوٹ تقسیم کیے ۔

اس پروگرام کو میڈیا پر خوب پذیرائی ملی ،اس کی کاروائی ایک ٹیلی وژن (Renouveau TV)،دو ریڈیو (Radio Ortm 2 ,Radio Klédo) اور 3 اخبارات (L’Essor,L’independent,Le Républican) میں شائع ہوئی۔

٭…٭…٭

(رپورٹ: واصف شہزاد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 اگست 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 11 اگست 2020ء