• 26 اپریل, 2024

افراد جماعت احمدیہ تنزانیہ کا دوریجنز میں مثالی وقارعمل

محض اللہ تعالی کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ اسلام کی حقیقی تعلیمات کا پرچار دنیا کے ہر کونہ تک کر رہی ہے۔ جہاں دنیا کا ہر خطہ اس وقت کورونا کی عالمی وبا کا شکار ہے اور اس سے ملحقہ منفی اثرات سے نبرد آزما ہے۔ احمدی مسلمان خلیفہ وقت کی سربراہی میں ہر ملک میں صف اول کی خدمات کی توفیق پا رہے ہیں۔ اللہ تعالی ہر ایک کو اپنی حفاظت میں رکھے اور صراط مستقیم پر ثابت قدم رکھے۔ آمین

الحمدللہ افراد جماعت احمدیہ تنزانیہ کو موانزہ (Mwanza) ریجن میں واقع سرکاری ہسپتال(Bohongwa Hospital) کی صفائی ستھرائی کی صورت میں وقارعمل کی توفیق ملی۔ ماہ جون کے اواخر میں محترم احتشام لطیف صاحب ریجنل مبلغ موانزہ ریجن نے ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کر کے ہسپتال میں وقارعمل کا انعقاد کروایا، جس کے تحت افراد جماعت نے ہسپتال کی عمارت کے ساتھ ساتھ ملحقہ راستوں کی صفائی کی۔ مزید برآں ہسپتال انتظامیہ کو جماعت کا تعارف بھی کروایا گیا۔دوسرے مثالی وقارعمل کے انعقاد کی توفیق افراد جماعت احمدیہ زینزیبار Zanzibar تنزانیہ کو ملی۔ محترم موسی عیسی مشعری صاحب ریجنل مبلغ زینزیبار تنزانیہ کی قیادت میں احباب جماعت نے ایک عوامی جگہ کا انتخاب کر کے رستوں کی صفائی کی اور غیر ضروری جھاڑیاں تلف کیں۔

اسلامی تعلیمات کی رو سے صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیا گیا ہے۔ ہراحمدی مسلمان نا صرف اپنی بلکہ اپنے ماحول کی صفائی کا بھی خیال رکھتا ہے۔ اور اپنے ہاتھ سے کئے گئے ہر عمل کو اپنے وقار میں اضافہ کا باعث گردانتا ہے۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں خلافت کے بابرکت سایہ میں حقیقی خادم اسلام اور محب وطن بنائے آمین۔

(رپورٹ: ڈاکٹر فضل الرحمان بشیر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 اگست 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 11 اگست 2020ء