• 26 اپریل, 2024

جامعۃ المبشرین سیرالیون میں سیمینار

مؤرخہ 9؍جولائی 2020 ء کو جامعۃ المبشرین میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد پر طلباء کو جادو ٹونے، تعویز گنڈوں اور توہمات کے بارے میں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے کیا گیا۔ پہلی تقریر مولوی حامد علی بنگورا صاحب، استاذ جامعہ نے کی۔ آپ نے اپنی تقریر میں اس واقعہ کے متعلق بتایا جس میں کہا جاتا ہے کہ نعوذ باللہ آنحضرت ﷺ پر جادو ہوا تھا۔ آپ نے اس ساری بات کی حقیقت طلباء پر واضح کی۔

دوسری تقریر مولوی سلیمان حمزہ کمارا صاحب نے معاشرہ میں رائج بد رسومات کے بارہ میں کی اور بتایا کہ یہ قرآن اور سنت کے خلاف ہیں۔

پروگرام کی آخری تقریر مولوی مبارک احمد گھمن صاحب پرنسپل جامعہ نے کی۔ آپ نے طلباء کو نصائح فرمائیں کہ کس طرح اسلام کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئےان غیر اسلامی اور غیر اخلاقی طور طریقوں سے خود بھی بچنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔

تقاریر کے بعد طلباء کو سوالوں کا موقع فراہم کیا گیا اور اساتذہ نے ان سوالوں کے جواب دئے۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

٭…٭…٭

(عبدالہادی قریشی، نمائندہ روزنامہ الفضل لندن، سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 اگست 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 11 اگست 2020ء