• 19 مئی, 2024

بہت مجھ پہ احسان الفضل کا ہے

مری زندگی کو سنوارا ہے اس نے
مرے ذہن ودل کو نکھارا ہے اس نے
خمارِ جہالت اتارا ہے اس نے
سدا نیکیوں پر ابھارا ہے اس نے
ہیں پر از فوائد مضامین اس کے
بہت دل کو بھائیں عناوین اس کے
بہت مجھ پہ احسان الفضل کاہے

یہ آتا ہے ہرصبح جب میرے آنگن
لیے علم اور معرفت کے یہ مخزن
تو ہوتا ہے دل اس سے مسرور میرا
ہوا جائے ہر لمحہ پر نور میرا
بہت فیض اس سے اٹھائے ہیں میں نے
کہ اسرار ہستی کے پائے ہیں میں نے
بہت مجھ پہ احسان الفضل کا ہے

حدیث نبیؐ اور مسیحا کی باتیں
بناتی ہیں پُر نور دن اور راتیں
خلافت سے گہری ارادت کی باتیں
جماعت کی باہم اخوت کی باتیں
یہ کیسا حسیں ہے جریدہ ہمارا
کہ رکھے بھلائی پہ سوچوں کادھارا
بہت مجھ پہ احسان افضل کا ہے

ہے ابلیس کا میڈیا پر اجارا
جہنم کے گہرے گڑھے کا کنارا
پھسلنا نہیں، اس سے بچنا خدارا
مگر توڑ اس کا ہے بے حد ہی پیارا
یہ تیرہ شبی میں ہے روشن ستارا
کہ جس نے سدا آخرت کو سنوارا
بہت مجھ پہ احسان الفضل کا ہے

(امتہ الر شید بدر)

پچھلا پڑھیں

حدیث ’’من سبّ نبیّا فاقتلوہ‘‘ پر ایک علمی نظر

اگلا پڑھیں

آج کی دعا