• 27 اپریل, 2024

تقریب آمین

اللہ تعالی کے فضل سے مؤرخہ 14جون 2020ء کو عزیزہ سلمانہ کنول بنت مکرم شفیع محمد میمن صاحب مربی سلسلہ تنزانیہ کی تقریب آمین بذریعہ آن لائن منعقد ہوئی ۔ تقریب کے آغاز میں عزیزہ ھبۃ الحئی سوسن نے تلاوت قرآن کریم کی جس کے بعد عزیزہ نابغہ صباحت نے ’’قرآن سب سے اچھا قرآن سب سے پیارا‘‘ نظم پڑھی ۔

سلمانہ کنول نے سات سال کی عمر میں قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کیا ہے اور بچی کو اس کی والدہ ریحانہ عفت صاحبہ نے قرآن پڑھانے کی توفیق حاصل کی ہے ۔

تقریب آمین میں مکرم شفیع محمد میمن صاحب نے بیٹی سے قرآن کریم سنا جس کے بعد بچی کے دادا مکرم محمد صدیق میمن صاحب نے دعا کروائی ۔

قارئین روزنامہ الفضل لندن (آن لائن) کی خدمت میں دعاؤں کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالی بیٹی کو قرآن کریم کی تلاوت کی توفیق عطا فرماتا رہے اور اس پاکیزہ تعلیم پر عمل کرنے والی بنائے ۔آمین

تقریب آمین

خاکسار کی بیٹی عزیزہ اریج ظہور کو چار سال دس ماہ کی عمر میں قرآن پاک کا دور مکمل کرنے کی توفیق ملی۔ بچی کو قرآن پڑھانے کی سعادت اسکی والدہ روبینہ ظہور صاحبہ کو ملی۔

اس سلسلہ میں ایک تقریب آمین کا انعقاد کیا گیا جس میں وڈیو لنک کے ذریعے پاکستان جرمنی اور یو کے سے عزیزوں نے شرکت کی اس طرح یہ انٹرنیشنل آمین بن گئ۔ تقریب کا آغاز عزیزم خواجہ سفیر احمد کی تلاوت سے ہوا پھر مختلف بچوں نے نظمیں پڑھیں جن میں عزیزہ سمیط ظہور (uk)، عزیزہ فائزہ فواد (ربوہ)، عزیزہ فضہ فو اد (ربوہ) عزیزم مصور احمد (اسلام آباد) اور عزیزم قمر احمد(uk) شامل ہیں۔ بعد ازاں بچی کے دادا مکرم خواجہ منظور صادق (اسلام آباد پاکستان) نے بچی سے قرآن سنا۔

دعا سے قبل انھوں نے درثمین سے چند دعائیہ شعر ترنم سے پڑھے ۔

آخر میں مکرم اشرف ضیاء صاحب مربئ سلسلہ جرمنی نے دعا کروائی ۔

احباب سے عزیزہ کی درازئ عمر اور دینی و دنیاوی ترقیات کے لئے درخواست دعا ہے۔

(خواجہ ظہور احمد بولٹن UK)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اگست 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 12 اگست 2020ء