• 20 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

خاکسار کے بڑے بھائی مکرم عبدالعزیز خان صاحب مورخہ 20 جولائی2020ء کو طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ ربوہ میں وفات پا گئے۔

انا للّٰہ و انا الیہ راجعون

مرحوم اللہ کے فضل سے انتہائی مخلص خادم دین تھے ۔خوشاب، قصور اور شاہدرہ میں مختلف جماعتی ذمہ داریاں جیسے قائد خدام الاحمدیہ، سیکرٹری مال، سیکرٹری تعلیم القران اور امام الصلوۃ، ادا کرنے کی توفیق پائی۔ شاہدرہ میں کئی بچوں کو قرآن کریم بڑھایا پنج وقتہ نمازوں کے علاوہ نماز تہجد کے پابند، بکثرت ذکر الہی کرنے والے اور لازمی چندہ جات کے علاوہ دیگر جماعتی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے۔

ہمارے خاندان میں احمدیت حضرت مولوی فضل دین صاحب خوشابی کے ذریعہ آئی آپ کا شمار 313 صحابہ میں ہوتا ھے آپ نے حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے اشتہارات پڑھ کر 1895 میں بیعت کرنے کی سعادت حاصل کی ۔حضرت مسیح پاک علیہ السلام کی زیارت کے کےلئے دو مرتبہ قادیان تشریف لے گئے ۔سیدنا حضرت مسیح پاک علیہ السلام نے تحفہ قیصریہ میں ڈائمنڈ جوبلی میں چندہ دینے والوں کی فہرست میں آپ کا نام درج فرمایا ہے

(تحفہ قیصر یہ روحانی خزآئن جلد 12 صفحہ 310)

حضرت مولوی صاحب ابتدائی موصیان میں سے تھے انہوں نے 1906 میں اپنی جائیداد کے 1/5 حصہ کی وصیت کی ۔ ستمبر 1908 میں آپکی وفات خوشاب شہر میں ہوئی ۔ یہیں تدفین کی گئی۔ اور آپ کا کتبہ مقبرہ بہشتی قادیان کی چاردیواری خاص میں لگا ھوا ھے ۔جب آپکی وفات کی خبر حضرت خلیفہ المسیح الاول کو دی گئی تو فرمایا :۔

’’ان کا جنازہ جمعہ کے دن پڑھا جائے۔ بڑے مخلص آدمی تھےاور بڑے دلیر مخلص تھے ۔

(بدر ۔ 22ستمبر 1908ء)

حضرت مولوی فضل دین صاحب خوشابی خاکسار کے والد محترم حافظ مولوی عبدالکریم خان صاحب کے ماموں تھے۔ آپکو نصف صدی سے زائد عرصہ نماز تراویح میں قرآن کریم سنانے کی توفیق ملی اور مختلف جماعتی عہدوں پر خدمت دین کی سعادت حاصل ھوئی ۔ درجنوں احباب کو آپ کے ذریعہ احمدیت قبول کرنے کی توفیق ملی ۔

مکرم برادرم عبدالعزیز خان صاحب کو خلافت سے عشق تھا

دو مرتبہ قادیان جانے کی سعادت ملی۔ اللہ تعالی نے آپ کو چھ بیٹیوں سے نواز اور انکی نہائت اچھی تربیت کی آپکے ایک داماد مکرم احمد عرفان صادق صاحب مربی سلسلہ۔ہیں

جس دن برادرم عبد العزیز خان صاحب کی وفات ہوئی اسی دن خاکسار کے بھانجے مکرم۔ سلیم احمد خان صاحب لاہور کی اہلیہ مکرمہ فریدہ بیگم صاحبہ کی۔بھی۔وفات ھو گئی ۔انا للہ و انا الیہ راجعون

(عبدالستار خان مربی سلسلہ کولمبیا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اگست 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 12 اگست 2020ء